اٹلی کے وزیردفاع نے ایران کے خلاف امریکہ واسرائیل کے حملے کوبین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا
روم،06مارچ(ہ س)۔اٹلی کے وزیر دفاع گائیڈو کروسیٹو نے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ایران پر اسرائیل اور امریکہ کے حملے واضح طور پر بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی پر مبنی ہیں۔ انہوں نے ان حملوں کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی نئی لہر کے بھڑکنے کا
اٹلی کے وزیردفاع نے ایران کے خلاف امریکہ واسرائیل کے حملے کوبین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا


روم،06مارچ(ہ س)۔اٹلی کے وزیر دفاع گائیڈو کروسیٹو نے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ایران پر اسرائیل اور امریکہ کے حملے واضح طور پر بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی پر مبنی ہیں۔ انہوں نے ان حملوں کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی نئی لہر کے بھڑکنے کا سبب بھی قرار دیا۔اطالوی وزیر دفاع کا یہ بیان جمعرات کے روز سامنے آیا ہے۔ خیال رہے اٹلی کی دائیں بازو کی حکومت کی طرف سے اب تک کا سب سے زیادہ سخت بیان سامنے آیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پچھلے سال سے جب وائٹ ہاو¿س میں دوبارہ آئے ہیں اٹلی کے ساتھ اچھے تعلقات کی کوشش میں ہیں۔انہوں نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کو بتایا کہ پچھلے ہفتے ایران کو حملوں کا نشانہ بنانے والا فیصلہ بین الاقوامی قانون کے ہر طرح سے خلاف ہے۔ واقعہ یہ ہے کہ اٹلی کو اس کھڑے کیے گئے تنازعے کا جواب دینے کے لیے مجبور کیا گیا ہے۔ کیونکہ اسرائیل اور امریکہ نے ایران کے خلاف حملے اپنے اتحادیوں کو اعتماد میں لیے بغیر شروع کیے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande