کاٹے دھن علاقہ کے پلائی ووڈ گودام میں خوفناک آگ
حیدرآباد، 05 مارچ (ہ س) ۔ حیدرآباد کے راجندرنگر نگر پولیس اسٹیشن کے حدود کے کاٹے دھن کے صنعتی علاقہ کے قریب ایک پلائی ووڈ گودام میں اچانک بڑے پیمانہ پر خطرناک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کی شد ت اتنی زیادہ تھی کہ شعلے دور دور تک بلند ہوتے دیکھے گئے۔ آگ ک
کاٹے دھن علاقہ کے پلائی ووڈ گودام میں خوفناک آگ


حیدرآباد، 05 مارچ (ہ س) ۔

حیدرآباد کے راجندرنگر نگر پولیس اسٹیشن کے حدود کے کاٹے دھن کے صنعتی علاقہ کے قریب ایک پلائی ووڈ گودام میں اچانک بڑے پیمانہ پر خطرناک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کی شد ت اتنی زیادہ تھی کہ شعلے دور دور تک بلند ہوتے دیکھے گئے۔ آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی نظرآرہا تھا۔

مقامی افراد نے فوری طور پرصورتحال کا نوٹ لیتے ہوئے چوکسی کا اظہار کیا اورفائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرس کی ٹیمیں وہاں پر پہنچ گئیں اور فائر انجنوں کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کردیں ۔ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ بڑے پیمانہ پرمالی نقصان ضرور ہوا ہے۔گودام میں بڑے پیمانہ پر پلائی ووڈ کے ہونے کے سبب آگ تیزی سے پھیلتی چلی گئی۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں کے دوران شہرحیدرآباد میں آگ لگنے کے واقعات میں کافی زیادہ اضافہ ہواہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande