فارماکوویجیلنس نظام کو مضبوط بنانے سے متعلق قومی اجلاس میں جے این میڈیکل کالج، اے ایم یو کی شرکت
علی گڑھ, 05 مارچ (ہ س)۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے فارماکوویجیلنس پروگرام آف انڈیا (پی وی پی آئی) اور میٹیریووِجیلنس پروگرام آف انڈیا (ایم وی پی آئی) کے تحت علاقائی مراکز کے پہلے سالانہ اجلاس میں شرکت کی۔ ”ہندوستان میں
فارماکوویجلنس


علی گڑھ, 05 مارچ (ہ س)۔

جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے فارماکوویجیلنس پروگرام آف انڈیا (پی وی پی آئی) اور میٹیریووِجیلنس پروگرام آف انڈیا (ایم وی پی آئی) کے تحت علاقائی مراکز کے پہلے سالانہ اجلاس میں شرکت کی۔ ”ہندوستان میں فارماکوویجیلنس اور میٹیریووِجیلنس کا استحکام“ عنوان پریہ دو روزہ قومی اجلاس وزارتِ صحت و کنبہ بہبود کے تحت انڈین فارماکوپیا کمیشن نے آندھرا پردیش میڈٹیک زون کے اشتراک سے وشاکھاپٹنم میں منعقد کیا۔

اس اجلاس میں ریگولیٹری اداروں، ممتاز طبی اداروں بشمول آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) اور عالمی صحت تنظیم کے ہندوستانی دفتر کے نمائندوں نے شرکت کی تاکہ ادویات اور طبی آلات کی سیفٹی کے لیے ریگولیٹری اداروں، صحت کے مراکز اور نگرانی کرنے والے اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنایا جا سکے۔ اجلاس میں اے ڈی آر پی وی پی آئی 2.0 موبائل ایپلی کیشن کا اجراء بھی عمل میں آیا، جس کے ذریعے ادویات کے مضر اثرات کی فوری رپورٹنگ ممکن ہوگی۔

پروفیسر سید ضیاء الرحمٰن، کوآرڈینیٹر، اے ایم سی-پی وی پی آئی اور آر ٹی سی-ایم وی پی آئی، جے این میڈیکل کالج نے اجلاس میں ایک ورکنگ گروپ سیشن کی نظامت کی جس میں قابل تدارک مضر ادویاتی اثرات (اے ڈی آر) کی دستاویز بندی اور تجزیے پر گفتگو کی گئی۔ مسٹر غفران علی، فارماکوویجیلنس ایسوسی ایٹ، اور ڈاکٹر رشاد احمد خان، میٹیریووِجیلنس ایسوسی ایٹ نے بھی قابلِ تدارک اے ڈی آر اور طبی آلات سے وابستہ واقعات کی منظم رپورٹنگ سے متعلق مکالمہ میں حصہ لیا۔

انڈین فارماکوپیا کمیشن کے سینئر حکام نے اصولی طور پر اس بات سے اتفاق کیا کہ جے این میڈیکل کالج میں قائم اے ایم سی-پی وی پی آئی کو مستقبل قریب میں علاقائی تربیتی مرکز (آر ٹی سی-پی وی پی آئی) کے طور پر ترقی دی جائے اور عوامی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے اے ڈی آر رپورٹنگ فارم کو اردو زبان میں بھی متعارف کرایا جائے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande