ایم یو سینئر سیکنڈری اسکول (گرلز) کی طالبات نے انٹر اسکول مقابلے میں نمایاں کامیابی حاصل کی
علی گڑھ, 05 مارچ (ہ س) علی گڑھ، 5 مارچ:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سینئر سیکنڈری اسکول (گرلز) کی طالبات نے مدر ٹچ سینئر سیکنڈری اسکول، تالانگری، علی گڑھ کے زیر اہتمام منعقدہ انٹراسکول مقابلے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس مقابلے کا مقصد طلبہ
سینئر سیکنڈری اسکول


علی گڑھ, 05 مارچ (ہ س)

علی گڑھ، 5 مارچ:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سینئر سیکنڈری اسکول (گرلز) کی طالبات نے مدر ٹچ سینئر سیکنڈری اسکول، تالانگری، علی گڑھ کے زیر اہتمام منعقدہ انٹراسکول مقابلے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس مقابلے کا مقصد طلبہ میں سائنسی شعور کو فروغ دینا اور سائنسی طرزِ فکر کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

گیارہویں جماعت-ڈی کی طالبہ نوشین فاطمہ نے مضمون نویسی کے مقابلے میں پہلا انعام حاصل کیا، جبکہ گیارہویں جماعت -ای کی طالبہ مریم خان نے ڈبیٹ میں دوسرا مقام حاصل کیا۔ اسی طرح گیارہویں جماعت -ای کی طالبہ عمرہ محتشم نے مضمون نویسی میں تیسرا مقام حاصل کیا، ساتھ ہی سائنس ماڈل مقابلے میں بھی انعام حاصل کیا۔

طالبات کی رہنمائی مس صبا قمر اور مس خوشنود پروین نے کی۔ پرنسپل محترمہ نغمہ عرفان نے طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande