شعبہ اسلامیات کی جانب سے بصارت سے محروم اورمعذور طلبہ کے لیے اجتماعی افطار کا اہتمام
علی گڑھ 5 مارچ (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اسلامیات نے بصارت سے محروم اور معذور طلبہ کے لیے ایک اجتماعی افطار کا اہتمام شعبہ کے سینئر فیکلٹی رکن پروفیسر عبد الحمید فاضلی کی میزبانی میں کیا۔ اس موقع پر پروفیسر فاضلی نے کہا کہ اس طرح ک
شعبہ اسلامیات کی جانب سے بصارت سے محروم اورمعذور طلبہ کے لیے اجتماعی افطار کا اہتمام


علی گڑھ 5 مارچ (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اسلامیات نے بصارت سے محروم اور معذور طلبہ کے لیے ایک اجتماعی افطار کا اہتمام شعبہ کے سینئر فیکلٹی رکن پروفیسر عبد الحمید فاضلی کی میزبانی میں کیا۔ اس موقع پر پروفیسر فاضلی نے کہا کہ اس طرح کی تقاریب کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ خصوصی ضروریات کے حامل طلبہ خود کو تنہا محسوس نہ کریں اور وہ ہمیشہ خود کو یونیورسٹی برادری کا اہم رکن سمجھیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ایک ترقی پسند معاشرے میں ہر فرد کے لیے وقار، نگہداشت اور مساوی مواقع کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔

شعبہ اسلامیات کے چیئرمین پروفیسر آدم ملک خان نے اس اقدام کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام طلبہ کے اعتماد کو مستحکم کرتے ہیں اور معاشرے میں ہمدردی کے جذبہ اور ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں۔ ڈاکٹر بلال احمد کٹّی اور ڈاکٹر اعجاز احمد نے بھی اس اجتماع کو ہمدردی اور یکجہتی کی مثال قرار دیا۔

بصارت سے محروم ریسرچ اسکالر ایوب میر (پی ایچ ڈی، سیاسیات) نے اس اقدام پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام طلبہ کو حوصلہ دیتے ہیں اور انہیں ادارے سے وابستگی کا مضبوط احساس فراہم کرتے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر رحمت اللہ، ڈاکٹر عادل ملک خان، لائبریرین انیس احمد، انوارالدین بلخی، محمد ناظر، محمد عارف اور سید علی صادق نقوی بھی موجود تھے، جبکہ محمد ارشاد نے انتظامات میں معاونت کی۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande