
درونڈا اسٹیشن پر المناک حادثہ : ٹرین میں سوار ہوتے ہوئے پھسلے ایس ٹی ایف جوان کی موتپٹنہ، 5 مارچ (ہ س)۔ شمال مشرقی ریلوے کے درونڈا اسٹیشن پر ایک افسوسناک حادثے میں ایک ایس ٹی ایف جوان کی موت ہو گئی۔ وہ ٹرین میں سوار ہوتے ہوئے پھسل کر گر گئے، جس سے انہیں شدید چوٹیں آئیں۔ علاج کے لیے صدر اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی ان کی موت ہوگئی۔ متوفی کی شناخت راجیش کمار پرساد کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ سیوان ضلع کے ایم ایچ نگر تھانہ علاقے کے مندرولی گاؤں کے رہنے والے مدن مہتو کے بیٹے تھے اور اس وقت بیگوسرائے اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) میں تعینات تھے۔اہل خانہ نے بتایا کہ راجیش کمار پرساد 2 مارچ کو ہولی منانے گھر آئے تھے۔ تہوار ختم ہونے کے بعد وہ بدھ کے روز ڈیوٹی پر واپس جانے کے لیے درونڈا ریلوے اسٹیشن پہنچے۔ گورکھپور-چھپرہ انٹرسٹی ٹرین میں سوار ہونے کے دوران وہ پھسل کر پلیٹ فارم پر گر گئے، جس سے انہیں شدید چوٹیں آئیں۔واقعے کے بعد اہل خانہ اور مقامی لوگوں کی مدد سے انہیں علاج کے لیے صدر اسپتال لے جایا جا رہا تھا حالانکہ راستہ میں ان کی موت ہوگئی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد سٹی پولیس نے جمعرات کی صبح پوسٹ مارٹم کرایا اور لاش لواحقین کے حوالے کر دی۔ سپاہی کی بے وقت موت سے خاندان میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے اور گاؤں میں بھی غم کی کیفیت ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan