تلنگانہ میں آئندہ چند دنوں میں بارش متوقع
حیدرآباد، 05 مارچ (ہ س) ۔ تلنگانہ میں سردیوں کے رخصت ہوتے ہی موسم گرما کی شدت میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے، لیکن اسی دوران محکمہ موسمیات نے ریاست میں شدید بارش کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین نے اس ماہ کی 18 یا 19 تاریخ کے بعد ریا
تلنگانہ میں آئندہ چند دنوں میں بارش متوقع


حیدرآباد، 05 مارچ (ہ س) ۔ تلنگانہ میں سردیوں کے رخصت ہوتے ہی موسم گرما کی شدت میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے، لیکن اسی دوران محکمہ موسمیات نے ریاست میں شدید بارش کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین نے اس ماہ کی 18 یا 19 تاریخ کے بعد ریاست میں ایک بار پھر غیر موسمی بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بار بارش کی شدت گزشتہ ماہ کی 23-24 تاریخ کو ہوئی بارش سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔ ماہرین نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ بارش کا سلسلہ شروع ہونے تک ریاست بھر میں دھوپ کی تمازت برقرار رہے گی۔ محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق ریاست کے کئی اضلاع میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے زیادہ کرسکتا ہے۔ حیدرآباد اور مضافات میں درجہ حرارت 36 سے 37 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ حکام نے بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر عوام کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ ساتھ ہی، کسانوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آنے والی غیر متوقع اور شدید بارش کے پیش نظر اپنی فصلوں کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات کریں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande