این آئی اے عدالت نے چینی عدالتی حکام کو لیٹر روگیٹری جاری کیا
این آئی اے عدالت نے چینی عدالتی حکام کو لیٹر روگیٹری جاری کیا جموں، 05 مارچ (ہ س)۔ جموں میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی خصوصی عدالت نے گزشتہ سال پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی تحقیقات کے سلسلے میں چین کی عدالتی حکام کو ایک لیٹر روگیٹ
این آئی اے عدالت نے چینی عدالتی حکام کو لیٹر روگیٹری جاری کیا


این آئی اے عدالت نے چینی عدالتی حکام کو لیٹر روگیٹری جاری کیا

جموں، 05 مارچ (ہ س)۔ جموں میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی خصوصی عدالت نے گزشتہ سال پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی تحقیقات کے سلسلے میں چین کی عدالتی حکام کو ایک لیٹر روگیٹری جاری کیا ہے۔ اس حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ عدالت نے یہ حکم اس وقت جاری کیا جب این آئی اے کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل سندیپ چودھری نے بی این ایس ایس کی دفعہ 112 کے تحت درخواست دائر کر کے چین سے ایک گوپرو ہیرو 12 بلیک کیمرے کے خریدار، استعمال کنندہ اور اس کے تکنیکی ریکارڈ سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی اپیل کی۔

عدالت کو بتایا گیا کہ تفتیش کے دوران ضبط شدہ الیکٹرانک آلات میں یہ کیمرہ ایک اہم ثبوت کے طور پر سامنے آیا ہے، جس سے حملے سے قبل کی گئی نگرانی، دہشت گردوں کی نقل و حرکت اور منصوبہ بندی کے بارے میں اہم معلومات مل سکتی ہیں۔ تحقیقات کے دوران کیمرہ بنانے والی کمپنی نے بتایا کہ یہ آلہ چین میں قائم ڈسٹری بیوٹر اے ای گروپ انٹرنیشنل لیمٹیڈ کو فراہم کیا گیا تھا اور اسے 30 جنوری 2024 کو ڈونگ گوان، چین میں فعال کیا گیا تھا۔ کمپنی کے مطابق وہ آلے کے آخری خریدار یا استعمال کنندہ کا ریکارڈ محفوظ نہیں رکھتی۔

این آئی اے کے مطابق کیمرے کے استعمال اور فروخت سے متعلق معلومات چین کے دائرہ اختیار میں آتی ہیں، اس لیے مطلوبہ معلومات صرف چینی حکام کے تعاون سے ہی حاصل کی جا سکتی ہیں۔عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ہدایت دی کہ لیٹر روگٹری کی نقول چینی ترجمے کے ساتھ سی بی آئی کی انٹرنیشنل پولیس کوآپریشن یونٹ نئی دہلی کو بھیجی جائیں تاکہ انہیں سفارتی ذرائع سے چین کے حکام تک پہنچایا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande