
سرینگر 5 مارچ (ہ س)۔ حکام کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے موت کے خلاف مظاہروں کے بعد نافذ کیے گئے کچھ علاقوں میں پابندیوں میں نرمی کے بعد سرینگر کے کچھ حصوں میں حالات جزوی طور پر واپس آگئے۔ جس کے دوران کئ بازار بھی کھلنے لگے ہیں۔ چاروں طرف چہل پہل دیکھنے کو ملی ہے۔ تاہم کچھ علاقوں میں ابھی بھی مظاہروں کے پیش نظر بندش برقرار رکھی گئی ہیں۔وہیں انٹرنیٹ کی سپیڈ لگاتار کم کرکے رکھی گئی ہے۔ غور طلب ہے کہ رمضان کا مہینہ چل رہا ہے اور لوگ حالات خاص کر انٹرنیٹ سروسز نہ ملنے کی وجہ سے سخت پریشان ہیں۔ کیونکہ آج کل کے بچے انٹرنیٹ پر ہی اپنی پڑھائی کر رہے ہیں۔ جبکہ کئ امتحانات بھی ملتوی کر دۓ گئے ہیں۔ اور کئ اہم انٹرویو کےلۓ بھی تاریخیں بدل دی گئی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir