فاروق عبداللہ نے ایران پر امریکہ اور اسرائیل حملے کی مذمت کی
فاروق عبداللہ نے ایران پر امریکہ اور اسرائیل حملے کی مذمت کی جموں، 05 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو دوسرے آزاد ملک پر اپنی بالادستی
Farooq


فاروق عبداللہ نے ایران پر امریکہ اور اسرائیل حملے کی مذمت کی

جموں، 05 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو دوسرے آزاد ملک پر اپنی بالادستی مسلط کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔ کٹرا میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران ایک خودمختار ملک ہے اور اس پر یو ایس کی جانب سے حملہ کرنا سراسر غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک پر چڑھائی کرنا اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنا قابلِ افسوس ہے۔ ان کے مطابق امریکہ اس سے پہلے وینزویلا کے ساتھ بھی ایسا رویہ اختیار کر چکا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے اثرات آنے والے دنوں میں پوری دنیا میں محسوس کیے جا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حالات کو ذمہ داری کے ساتھ نہ سنبھالا گیا تو یہ تنازعہ مزید بڑھ کر بڑے عالمی تصادم، حتیٰ کہ تیسری عالمی جنگ کی شکل بھی اختیار کر سکتا ہے۔

فاروق عبداللہ نے کہا کہ موجودہ صورتحال پر مسلمانوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، تاہم احتجاج پُرامن ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اپنے جذبات کا اظہار ضرور کرنا چاہیے لیکن امن و امان برقرار رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پر ملک کا مؤقف واضح کرنا حکومت ہند کی ذمہ داری ہے تاکہ جاری تنازعے کے حوالے سے ملک کی پالیسی سامنے آ ئے۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande