نائب وزیر اعلیٰ نے ریاسی میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا
نائب وزیر اعلیٰ نے ریاسی میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا جموں، 05 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے ضلع ریاسی کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے جاری ترقیاتی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران نائب وزیر اعلیٰ نے
Dy cm


نائب وزیر اعلیٰ نے ریاسی میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا

جموں، 05 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے ضلع ریاسی کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے جاری ترقیاتی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران نائب وزیر اعلیٰ نے بنیادی ڈھانچے سے متعلق اہم پروجیکٹوں کی پیش رفت کا معائنہ کیا جن کا مقصد رابطہ سڑکوں کو مضبوط بنانا اور عوامی سہولیات میں بہتری لانا ہے۔

انہوں نے کالی دھار مندر سے سمادھی گھئی جاگی تک لنک روڈ کا موقع پر جا کر معائنہ کیا اور پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے محکمہ تعمیرات عامہ (آر اینڈ بی) ڈویژن ریاسی کو ہدایت دی کہ سڑک کی تعمیر اور بلیک ٹاپنگ کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عام لوگوں اور یاتریوں کو سہولت فراہم ہو سکے۔

نائب وزیر اعلیٰ نے متعلقہ افسران اور فیلڈ عملے کو ہدایت دی کہ کام کی رفتار تیز کی جائے اور منظور شدہ معیار اور تکنیکی ضابطوں کے مطابق مقررہ وقت میں پروجیکٹ مکمل کیا جائے۔ اس موقع پر سریندر چودھری نے کالی دھار مندر میں حاضری بھی دی اور جموں و کشمیر میں امن و خوشحالی کے لیے دعا کی۔

انہوں نے عقیدت مندوں کے لیے بہتر سہولیات اور آسان رسائی کو یقینی بنانے کے لیے جاری کاموں کا بھی معائنہ کیا اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں بروقت مکمل کرنے پر زور دیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande