جیور ایئرپورٹ سے مرزا پور کو نئی پرواز ملے گی، ترقی کو عالمی رخ ملے گا
مرزا پور، 31 مارچ (ہ س)۔ اترپردیش کی ترقی کی راہ پر ایک تاریخی کامیابی کے طور پر نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جیور کے افتتاح کے ساتھ ہی ضلع مرزا پور کے لیے بھی نئے مواقع کے دروازے کھل گئے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی کے ہاتھوں افتتاح شدہ اور وزیراع
جیور انٹرنیشنل ایئرپورٹ


مرزا پور، 31 مارچ (ہ س)۔

اترپردیش کی ترقی کی راہ پر ایک تاریخی کامیابی کے طور پر نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جیور کے افتتاح کے ساتھ ہی ضلع مرزا پور کے لیے بھی نئے مواقع کے دروازے کھل گئے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی کے ہاتھوں افتتاح شدہ اور وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں تیار کردہ یہ جدید ترین گرین فیلڈ ایئرپورٹ ریاست کو عالمی کنیکٹیویٹی فراہم کرے گا اور ’نئے اترپردیش‘ کی معاشی پرواز کو رفتار دے گا۔

جیور میں واقع یہ ایئرپورٹ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا۔ اس کی ابتدائی مسافر گنجائش تقریباً 1.2 کروڑ سالانہ ہوگی، جسے مستقبل میں بڑھا کر 7 کروڑ تک کیا جائے گا۔ کارگو سہولت کے تحت شروع میں 2.5 لاکھ ٹن اور آگے چل کر 15 لاکھ ٹن تک مال برداری کی گنجائش تیار کی جائے گی۔

ملٹی ماڈل کنیکٹیویٹی (ایکسپریس وے، بس، میٹرو)، ڈیجی یاترا پر مبنی ڈیجیٹل خدمات، ایم آر او ، لاجسٹک ہب، ویئر ہاؤسنگ اور گرین انرجی پر مبنی ’نیٹ زیرو ایمیشن‘ ڈیزائن اس کی اہم خوبیاں ہیں۔

ضلع مجسٹریٹ پون کمار گنگوار نے بتایا کہ نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ ریاست کے ساتھ ساتھ میرزا پور جیسے اضلاع کے لیے بھی ترقی کا بڑا ذریعہ بنے گا۔ اس سے یہاں کی ’او ڈی او پی‘ مصنوعات کو عالمی شناخت ملے گی اور مقامی نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر کنیکٹیویٹی کی وجہ سے سرمایہ کاری اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا، جس سے ضلع کی مجموعی ترقی کو نئی سمت ملے گی۔ مقامی تاجروں، او ڈی او پی کاروباریوں اور نوجوانوں نے اس منصوبے کو ترقی کا بڑا موقع قرار دیا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ اس سے نہ صرف تجارت بڑھے گی بلکہ روزگار کے نئے راستے بھی کھلیں گے۔

نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا براہِ راست اور بالواسطہ اثر مرزا پور کی ترقی پر پڑے گا۔ ضلع کی او ڈی او پی مصنوعات جیسے دری، قالین اور پیتل کی صنعت کو قومی اور بین الاقوامی بازاروں تک رسائی ملے گی۔ اس سے مقامی کاریگروں اور تاجروں کو بڑا بازار دستیاب ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی زراعت، چھوٹی صنعتوں اور خدمات کے شعبے کو نئی رفتار ملے گی۔ سرمایہ کاری اور صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، جس سے نوجوانوں کے لیے روزگار اور سیلف ایمپلائمنٹ کے مواقع پیدا ہوں گے۔

بہتر کنیکٹیویٹی کی وجہ سے وندھیاچل دھام اور دیگر مذہبی و سیاحتی مقامات پر ملک و بیرون ملک سے عقیدت مندوں اور سیاحوں کی تعداد بڑھنے کی امید ہے۔ اس سے ہوٹل، ٹرانسپورٹ اور مقامی تجارت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

یہ ایئرپورٹ ریاست کی معیشت میں ایک لاکھ کروڑ سے زائد کا ممکنہ تعاون دے کر ترقی کا نیا انجن بنے گا۔ کارگو اور لاجسٹک سہولیات کے ذریعے برآمدات کو فروغ ملے گا اور ’لوکل سے گلوبل‘ کے تصور کو مضبوطی ملے گی۔

یمنا ایکسپریس وے سمیت دیگر اہم راستوں سے جڑے اس ایئرپورٹ تک پہنچنا آسان ہوگا۔ مجوزہ میٹرو، بس اور ٹیکسی سروسز کے ذریعے میرزا پور سمیت ریاست کے مختلف اضلاع کے لوگوں کو بہتر آمد و رفت کی سہولت ملے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande