
پولیس نے ایک عادی مجرم کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیل منتقل کیا
جموں، 31 مارچ (ہ س)۔
جموں و کشمیر پولیس نے ایک اہم کارروائی انجام دیتے ہوئے پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت ایک عادی مجرم اور مبینہ مویشی اسمگلر کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت امت کمار سکنہ پھندر، تحصیل آر ایس پورہ، ضلع جموں کے طور پر ہوئی ہے، جو مویشی اسمگلنگ کے متعدد معاملات میں ملوث رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف کارروائی ضلع مجسٹریٹ کٹھوعہ کی ہدایات پر عمل میں لائی گئی، جنہوں نے اس کے خلاف حراستی وارنٹ جاری کیا تھا۔
پولیس کے مطابق امت کمار کافی عرصے سے قانون کی گرفت سے بچنے کی کوشش کر رہا تھا اور اس کے خلاف ہیرانگر اور لکھن پور پولیس اسٹیشنز میں بی این ایس اور پریوینشن آف کرولٹی ٹو اینیملز ایکٹ کے تحت کئی مقدمات درج ہیں۔حکام نے بتایا کہ گرفتاری کے بعد ملزم کو سنٹرل جیل کوٹ بھلوال، جموں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں وہ زیر حراست ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر