
علی گڑھ, 31 مارچ (ہ س)محکمہ موسمیات کی جانب سے ہاتھرس، علی گڑھ، گوتم بدھ نگر اور متھرا کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے، جس میں آئندہ تین گھنٹوں کے دوران تیز آندھی، بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
سچیت ایپ سے موصول اطلاعات کے مطابق ان اضلاع کے بعض علاقوں میں 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ گرج چمک اور درمیانی درجے کی بارش متوقع ہے، جبکہ ژالہ باری کا بھی قوی امکان ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ہاتھرس انتظامیہ اور ڈیزاسٹر یونٹ نے مقامی شہریوں کے موبائل فون پر موسمی انتباہی پیغامات بھی بھیجے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ