بی جے پی ایم پی نشی کانت دوبے کے بیان پر اوڈیشہ اسمبلی میں ہنگامہ، وقفہ سوالات
بھونیشور، 31 مارچ (ہ س)۔ سابق وزیر اعلی بیجو پٹنائک کے بارے میں بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نشی کانت دوبے کے تبصرے کے خلاف منگل کو اوڈیشہ اسمبلی میں زبردست ہنگامہ ہوا۔ وقفہ سوالات میں خلل پڑا اور ایوان کی کارروائی ملتوی کرنی پڑی۔ ایوان کی کارروائی مق
بی جے پی ایم پی نشی کانت دوبے کے بیان پر اوڈیشہ اسمبلی میں ہنگامہ، وقفہ سوالات


بھونیشور، 31 مارچ (ہ س)۔

سابق وزیر اعلی بیجو پٹنائک کے بارے میں بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نشی کانت دوبے کے تبصرے کے خلاف منگل کو اوڈیشہ اسمبلی میں زبردست ہنگامہ ہوا۔ وقفہ سوالات میں خلل پڑا اور ایوان کی کارروائی ملتوی کرنی پڑی۔

ایوان کی کارروائی مقررہ وقت کے مطابق صبح 10:30 بجے شروع ہوئی جیسے ہی وقفہ سوالات شروع ہوا، بی جے ڈی، کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتوں کے ارکان ایوان ویل میں پہنچ گئے اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے کے ریمارکس پر احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی شروع کردی۔ اپوزیشن نے ان کے تبصرہ کو اوڑیہ کی شناخت کی توہین قرار دیا اور رکن پارلیمنٹ کے خلاف مذمتی تحریک کا مطالبہ کیا۔ ہنگامہ آرائی کے درمیان، اسمبلی اسپیکر سورما پادھی نے بار بار اراکین سے اپیل کی کہ وہ اپنی نشستوں پر واپس جائیں اور ایوان کے اچھے طریقے سے چلانے میں تعاون کریں۔ تاہم اپوزیشن ارکان غیرمتزلزل رہے اور انہوں نے احتجاج جاری رکھا۔ مسلسل ہنگامہ آرائی اور تعطل کے پیش نظر اسپیکر نے ایوان کی کارروائی 11:30 بجے تک ملتوی کر دی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande