مدھیہ پردیش اسمبلی اسپیکر نے2047 کے ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے نوجوان اراکین اسمبلی کو پانچ عہد دلائے
بھوپال، 31 مارچ (ہ س)۔ مدھیہ پردیش اسمبلی کے اسپیکر نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ ترقی یافتہ ہندوستان 2047 کا خواب تبھی شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے جب ہمارے نوجوان اراکین اسمبلی اپنے فرائض کی انجام دہی دیانتداری اور دور اندیشی کے ساتھ کریں۔ اس حقیقت کو اج
تین ریاستوں کے نوجوان اراکین اسمبلی کی کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے مدھیہ پردیش اسمبلی اسپیکر نریندر سنگھ تومر


بھوپال، 31 مارچ (ہ س)۔ مدھیہ پردیش اسمبلی کے اسپیکر نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ ترقی یافتہ ہندوستان 2047 کا خواب تبھی شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے جب ہمارے نوجوان اراکین اسمبلی اپنے فرائض کی انجام دہی دیانتداری اور دور اندیشی کے ساتھ کریں۔ اس حقیقت کو اجاگر کرتے ہوئے مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان کی دو روزہ نوجوان اراکین اسمبلی کی کانفرنس (کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن انڈیا ریجن زون-6) کے آخری سیشن میں منگل کو اسمبلی اسپیکر نے نوجوان اراکین اسمبلی کو پانچ عہد دلائے۔

اسمبلی اسپیکر تومر نے نوجوان اراکین اسمبلی کو عہد دلاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کا ’وکست بھارت2047‘ کا وژن صرف حکومت کا نہیں بلکہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کا عزم ہے۔ اس عزم کو پورا کرنے کے لیے شہریوں کی فعال شرکت لازمی ہے۔ کانفرنس میں جمہوریت میں شہریوں کی شرکت اور ترقی یافتہ ہندوستان 2047 میں اراکین اسمبلی کے کردار پر خیالات کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ہندوستان 2047 کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کے لیے نوجوان اراکین اسمبلی کو عصری حالات میں ملک کے تئیں جذبہِ ایثار کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ قیادت کی ترقی (لیڈرشپ ڈیولپمنٹ) کے لیے مثبت سوچ اور نظم و ضبط کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان اراکین اسمبلی چیلنجوں کا حل تلاش کر کے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو اختراع (انوویشن) میں استعمال کریں۔ نوجوان قیادت سماج کی سوچ میں تبدیلی لا سکتی ہے۔ گڈ گورننس کے شعبے میں کوششیں ہونی چاہئیں اور ترقی کو عوامی تحریک بنانا چاہیے۔ جمہوریت کی مضبوطی کے لیے شہریوں کا باشعور ہونا ناگزیر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نوجوان اراکین اسمبلی نے ٹیکنالوجی، صفائی ستھرائی، سولر انرجی، تعلیمی معیار، بنیادی ڈھانچے، عوامی مکالمے اور عوامی بہبود پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے نوجوان اراکین اسمبلی کو یہ سبق دیا کہ مطالعہ کی خاص اہمیت ہوتی ہے اور طالب علمانہ جذبہ ہمیشہ برقرار رہنا چاہیے۔

نوجوان اراکین اسمبلی کے پانچ عہد

عہد-1: ہم، نوجوان اراکین اسمبلی کی کانفرنس میں یہ پختہ عہد لیتے ہیں کہ جمہوریت کی مضبوطی کی اصل بنیاد شہریوں کی فعال شرکت ہے۔ لہٰذا، ایک مضبوط اور ہمہ گیر جمہوریت کی تعمیر میں ہم نوجوان اراکین اسمبلی اہم کردار ادا کریں گے۔

عہد-2: ہم، نوجوان اراکین اسمبلی معاشرے کی نئی توانائی، اختراع اور تبدیلی کی سوچ کی نمائندگی کرتے ہوئے شہریوں اور حکومت کے درمیان پل کا کام کریں گے۔ ہم عوامی مسائل کو سمجھ کر عام عوام کی مشکلات کو اسمبلی تک پہنچائیں گے اور شفاف، جوابدہ اور عوامی مفاد پر مبنی پالیسیوں کی تشکیل میں فعال کردار ادا کریں گے تاکہ جمہوری ادارے عوام کے تئیں جوابدہ ہو سکیں۔

عہد-3: ہم، شہریوں کو باشعور اور بااختیار بنانے کے لیے مسلسل اور بامعنی کوششیں کریں گے تاکہ وہ جمہوری عمل میں حصہ لیں۔ ٹیکنالوجی اور اختراع کا استعمال کرتے ہوئے گورننس کو مزید شفاف اور مؤثر بنانے، تعلیم، صحت، روزگار اور ماحولیات جیسے اہم شعبوں میں طویل مدتی پالیسیاں بنانے اور نوجوانوں، خواتین اور محروم طبقات کی آواز کو مضبوط بنانے کے لیے فعال کردار ادا کریں گے جس سے عوام اور ان کی اسمبلیوں کے درمیان مؤثر رابطہ قائم ہو سکے اور بامعنی شراکت دار گورننس کو یقینی بنایا جا سکے۔

عہد-4: ہم نوجوان اراکین اسمبلی، سیاسی دباو، وسائل کی کمی، سماجی عدم مساوات اور بدلتی ہوئی عالمی صورتحال کا سامنا کرتے ہوئے ایمانداری، وابستگی اور دور اندیشی کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم رہیں گے، تاکہ ہماری قوم کی جمہوری روایات اور اقدار مزید گہری اور مضبوط بن سکیں۔

عہد-5: ہم یہ بھی عہد لیتے ہیں کہ ہم خود بھی ایک باشعور شہری بنیں گے، اسمبلیوں میں ہونے والی بحثوں اور مباحثوں میں عوامی نمائندوں کی مؤثر شرکت کو یقینی بنانے کے لیے تحقیق اور ریسرچ کی معاونت کو مضبوط کریں گے۔ جمہوری عمل میں بھرپور حصہ لیں گے اور ایسی قیادت کی حمایت کریں گے جو ملک کو ترقی یافتہ ہندوستان 2047 کی سمت میں آگے بڑھائے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande