لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جموں سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدرفت معطل۔
جموں, 31 مارچ (ہ س)۔ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر پیر کی شام دیر گئے ٹریفک کی آمد و رفت اس وقت معطل ہو گئی جب ضلع رامبن کے مہڑ علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ کے دونوں ٹریک بند ہو گئے۔سرکاری حکام کے مطابق ملبہ ٹریلر پارکنگ ایریا کے قریب گرنے
JKNH


جموں, 31 مارچ (ہ س)۔

جموں سرینگر قومی شاہراہ پر پیر کی شام دیر گئے ٹریفک کی آمد و رفت اس وقت معطل ہو گئی جب ضلع رامبن کے مہڑ علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ کے دونوں ٹریک بند ہو گئے۔سرکاری حکام کے مطابق ملبہ ٹریلر پارکنگ ایریا کے قریب گرنے سے سڑک مکمل طور پر بلاک ہو گئی، جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی نقل و حرکت رک گئی۔حفاظتی اقدامات کے تحت انتظامیہ نے چندرکوٹ، جکھینی کھڑپورہ اور کشتواڑی پتھر کے مقامات پر ٹریفک روک دیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے اور رش کو کنٹرول کیا جا سکے۔

ادھر، متعلقہ حکام نے صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے اور شاہراہ سے ملبہ ہٹانے کے لیے جلد کارروائی کیے جانے کی توقع ہے، تاکہ ٹریفک کو بحال کیا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande