شوپیاں میں پولیس کانسٹیبل کی گولی لگنے سے موت، ڈیوٹی کے دوران حادثہ پیش آیا
سرینگر، 31 مارچ (ہ س): شوپیاں میں ایک پولیس کانسٹیبل نے ایک دن پہلے حادثاتی طور پر گولی چلنے کے واقعے میں زخمی ہونے کے بعد اپنی جان گنوا دی۔ تفصیلات کے مطابق 36 سالہ پولیس کانسٹیبل نور پورہ، شوپیاں کا رہنے والا ہے، اتوار کو شوپیاں میں حادثاتی طو
شوپیاں میں پولیس کانسٹیبل کی گولی لگنے سے موت، ڈیوٹی کے دوران حادثہ پیش آیا


سرینگر، 31 مارچ (ہ س): شوپیاں میں ایک پولیس کانسٹیبل نے ایک دن پہلے حادثاتی طور پر گولی چلنے کے واقعے میں زخمی ہونے کے بعد اپنی جان گنوا دی۔ تفصیلات کے مطابق 36 سالہ پولیس کانسٹیبل نور پورہ، شوپیاں کا رہنے والا ہے، اتوار کو شوپیاں میں حادثاتی طور پر گولی چلنے سےزخمی ہوا تھا۔ کانسٹیبل کو ابتدائی طور پر شوپیاں میں زخمی ہونے کے بعد فوجی بیس اسپتال بادامی باغ سے صورہ اسپتال ریفر کیا گیا تھا۔ اس کو اپنے پیٹ کے دائیں جانب گولی لگی تھی جب ایک ساتھی نے ڈیوٹی کے دوران حادثاتی طور پر اس کی بندوق سے گولی چلی تھی۔اسے علاج کے لیے سکمز صورہ کے کریٹیکل کیئر یونٹ (سی سی یو) میں داخل کرایا گیا تھا لیکن طبی کوششوں کے باوجود وہ چل بسا۔ حکام نے حادثہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثاتی طور چلنے والی گولی کا پتہ لگایا جا سکے۔ اس دوران پولیس کے سینئر افسران کی موجودگی میں اسے آخری سلامی دے کر ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande