بہار کے 18 اضلاع میں محکمہ موسمیات نے جاری کیا الرٹ،آندھی ۔ بارش کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے کی وارننگ
پٹنہ، 31 مارچ (ہ س)۔ بہار میں گزشتہ کچھ دنوں سے موسم کا مزاج بدل رہا ہے ۔کہیں بارش، کہیں تیز ہواؤں اورکہیں گرج چمک نے لوگوں کو گرمی سے راحت دی ہے ۔ شمال مغرب اور خلیج بنگال سے چلنے والی نم ہواؤں اور مقامی درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے منگل کے
بہار کے 18 اضلاع میں  محکمہ موسمیات نے جاری کیا الرٹ،آندھی ۔ بارش کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے کی وارننگ


پٹنہ، 31 مارچ (ہ س)۔ بہار میں گزشتہ کچھ دنوں سے موسم کا مزاج بدل رہا ہے ۔کہیں بارش، کہیں تیز ہواؤں اورکہیں گرج چمک نے لوگوں کو گرمی سے راحت دی ہے ۔ شمال مغرب اور خلیج بنگال سے چلنے والی نم ہواؤں اور مقامی درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے منگل کے روز بہار کے 18 اضلاع میں گرج چمک، بارش اور آسمانی بجلی گرنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ ان اضلاع کے لوگوں کو محتاط رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سپول، ارریہ، کشن گنج، پورنیہ، کٹیہار، مدھے پورہ، سہرسہ، روہتاس، بھبھوا (کیمور)، بھوجپور، بکسر، ارول، اورنگ آباد، جموئی، مونگیر، بانکا، کھگڑیا اور بھاگلپور میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ لوگوں کو چوکس رہنے اور کھلی جگہوں سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

حالانکہ اس نظام کا راجدھانی پٹنہ پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا۔ دن کے وقت تیز سورج کی روشنی لوگوں کو پریشان کر سکتی ہے، جس سے درجہ حرارت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل کے بعد کچھ دیر کے لیے موسم معمول پر رہ سکتا ہے ،حالانکہ 4 اپریل سے ریاست بھر میں ایک بار پھر موسم خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ اس دوران آندھی اور بارش کی سرگرمیاں بڑھیں گی جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande