بہار اسمبلی میں 19 کمیٹیاں تشکیل، ایم ایل اے اننت سنگھ اور دھومل سنگھ کوملی اہم ذمہ داری
پٹنہ، 31 مارچ (ہ س)۔ بہار اسمبلی میں مالی سال 2026-27 کے لئے انیس کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ اسمبلی اسپیکر پریم کمار کی منظوری کے بعد منگل کے روز کمیٹی کے چیئرپرسن اور ممبران کی فہرست جاری کی گئی۔ مکامہ سے جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے ایم ایل ا
بہار اسمبلی میں 19 کمیٹیاں تشکیل، ایم ایل اے اننت سنگھ اور دھومل سنگھ کوملی اہم ذمہ داری


بہار اسمبلی میں 19 کمیٹیاں تشکیل، ایم ایل اے اننت سنگھ اور دھومل سنگھ کوملی اہم ذمہ داری


پٹنہ، 31 مارچ (ہ س)۔ بہار اسمبلی میں مالی سال 2026-27 کے لئے انیس کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ اسمبلی اسپیکر پریم کمار کی منظوری کے بعد منگل کے روز کمیٹی کے چیئرپرسن اور ممبران کی فہرست جاری کی گئی۔

مکامہ سے جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے ایم ایل اے اننت سنگھ اور ایکما ایم ایل اے منورنجن سنگھ(دھومل سنگھ ) کو اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ منورنجن سنگھ کو سیاحت کی صنعت سے متعلق کمیٹی کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے، جب کہ اننت سنگھ کو ماحولیاتی تحفظ اور آلودگی کنٹرول کمیٹی کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ حال ہی میں ختم ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات کے دوران غیر حاضر رہے کانگریس ایم ایل اے منوہر پرساد سنگھ اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے ایم ایل اے فیصل رحمن کو بھی ایک ۔ایک کمیٹی کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔ان کمیٹیوں کی مدت یکم اپریل 2026 سے 31 مارچ 2027 تک رہے گی۔اسمبلی کی رول کمیٹی کی صدارت خود اسپیکر پریم کمار کریں گے۔ نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری، وجے کمار سنہا، اور پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری ممبران ہیں۔ان چاروں سرکردہ رہنماؤں پر مشتمل جنرل پرپز کمیٹی بھی بنائی گئی ہے۔ پریم کمار اس کے چیئرپرسن ہوں گے، جبکہ نائب وزیر اعلیٰ اور پارلیمانی امور کے وزیر دونوں ممبران کے طور پر کام کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande