بہار میں موسم بدلا، شدید گرمی کے درمیان آج ایک پھر آندھی ۔ بارش کا الرٹ
بہار میں موسم بدلا، شدید گرمی کے درمیان آج ایک پھر آندھی ۔ بارش کا الرٹ پٹنہ ، 30 مارچ (ہ س)۔ بہار میں موسم نے ایک بار پھر کروٹ لی ہے۔ پیر کے روز تیز دھوپ کی وجہ سے ریاست بھر میں درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا۔ کئی اضلاع میں درجہ حرارت
بہار کے  12 اضلاع میں گرج چمک اور بارش کو لیکر یلو   الرٹ


بہار میں موسم بدلا، شدید گرمی کے درمیان آج ایک پھر آندھی ۔ بارش کا الرٹ

پٹنہ ، 30 مارچ (ہ س)۔ بہار میں موسم نے ایک بار پھر کروٹ لی ہے۔ پیر کے روز تیز دھوپ کی وجہ سے ریاست بھر میں درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا۔ کئی اضلاع میں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست میں ان دنوں موسم انتہائی غیر مستحکم ہے۔ کبھی شدید گرمی تو کبھی بارش نے غیر یقینی صورتحال بنا دی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر آئندہ 24 گھنٹوں میں آندھی، بارش اور آسمانی بجلی گرنے کا امکان ہے۔ اس کے پیش نظر پوری ریاست میں ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس دوران ہوا کی رفتار 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق، شمالی اور مغربی بہار کے کئی اضلاع میں موسم زیادہ شدید رہے گا۔ مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، سیوان، گوپال گنج، سارن، مظفر پور، دربھنگہ، مدھوبنی، کیمور اور بکسر سمیت تقریباً 18 اضلاع میں شدید گرج چمک اورآندھی کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ان علاقوں میں تیز ہواؤں سے درختوں کے اکھڑ جانے، بجلی کے کھمبے گرنے اور کچے مکانات کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔

ریاست میں صبح سے ہی تیز دھوپ کا سامنا ہے۔ حالانکہ دوپہر کی گرمی لوگوں کو پریشان کر رہی ہے۔ آج منگل کے روز کا درجہ حرارت 36 سے 40 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ یہ تیزی سے بدلتا ہوا موسم ایک نئے رجحان کی طرف اشارہ کر رہا ہے، جس میں شدید گرمی چند گھنٹے میں آندھی موسم میں تبدیل ہو سکتی ہے۔

رام نومی کی رات آندھی اور بارش نے کسانوں کی پریشانیوں کو بڑھا دیا ہے۔ گیہوں، مکئی اور آم کی فصلوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ کھیتوں میں پکی ہوئی گیہوں اور مکئی کے پودے گر گئے ہیں جبکہ درختوں سے بڑی تعداد میں آم گر گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے 31 مارچ کو رام نومی جیسی ہی صورتحال کی پیش گوئی کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande