مکھرجی نگر میں تین منزلہ مکان میں آتشزدگی،چھ افراد کو بچا لیا گیا، ایک زخمی
نئی دہلی، 30 مارچ (ہ س)۔ شمال مغربی دہلی کے مکھرجی نگر علاقے میں اتوار کی دیر رات ایک گھر میں آگ لگ گئی جس سے بڑے پیمانے پر خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ فائر بر
مکھرجی نگر میں تین منزلہ مکان میں آتشزدگی،چھ افراد کو بچا لیا گیا، ایک زخمی


نئی دہلی، 30 مارچ (ہ س)۔ شمال مغربی دہلی کے مکھرجی نگر علاقے میں اتوار کی دیر رات ایک گھر میں آگ لگ گئی جس سے بڑے پیمانے پر خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ فائر بریگیڈ محکمہ کے اہلکاروں نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمارت کے اندر پھنسے چھ افراد کو بچا لیا۔ سبھی کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پولیس فی الحال آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق رات تقریباً 9:43 بجے آرنگرکے ڈی کیمپس کے پیچھے ، بترا سنیما کے قریب واقع ایک گھر میں آگ لگنے اور چھ افراد کے پھنسے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے عمارت میں داخل ہوا اور ایک ایک کرکے لوگوں کو باہر نکالا۔

فائر حکام کے مطابق آگ گھر کی پہلی، دوسری اور تیسری منزل پر رکھی گئی گھریلو اشیا اور دستاویزات میں لگی تھی۔ آگ تیزی سے پھیلنے سے بالائی منزل پر موجود لوگ پھنس گئے۔ اس واقعے میں پون کمار (32) زخمی ہو گئے جنہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نہیں 25 سے 30 فیصد تک جھلسنے کے زخم آئے ہیں۔ نیتو سنگھ (50)، ہرشیت (17)، رانو دیوی (85)، مینا شکلا (65) اور روہت شکلا کو بحفاظت بچا لیا گیا۔ فائر فائٹرز نے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے کی وجہ کی فی الحال تحقیقات کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande