ریاستی درجہ نہ ہونے کے باوجود بھی یو ٹی کی حکومت اہم قوانین بنانے کا اختیار رکھتی ہے۔محبوبہ مفتی
جموں, 30 مارچ (ہ س)پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ریاستی درجہ نہ ہونے کے باوجود بھی یو ٹی کی حکومت اہم قوانین بنانے کا اختیار رکھتی ہے۔ جموں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت یومیہ اجرت پر کام
Mehbooba mufti


جموں, 30 مارچ (ہ س)پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ریاستی درجہ نہ ہونے کے باوجود بھی یو ٹی کی حکومت اہم قوانین بنانے کا اختیار رکھتی ہے۔

جموں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین، نئے اضلاع اور انتظامی ڈویژن کے قیام کے ساتھ ساتھ زمین سے متعلق قوانین بھی منظور کر سکتی ہے۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنے وعدے پورے کرے، خاص طور پر ایک لاکھ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے اور ریزرویشن پالیسی کو متوازن بنانے کے حوالے سے اقدامات کرے۔محبوبہ مفتی نے یومیہ اجرت والے ملازمین کے مسائل پر نظرثانی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انسانی بنیادوں پر ان کی مستقلی کو یقینی بنایا جانا چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔

انہوں نے ایس آر او سے متعلق معاملات پر بھی دوبارہ غور کی ضرورت پر زور دیا تاکہ مزدوروں کے دیرینہ مسائل کا حل نکالا جا سکے۔مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران قربانی کے جذبے سے سرشار ہے جبکہ امریکہ اور اسرائیل کے فوجیوں میں لڑنے کا جذبہ کم دکھائی دیتا ہے، اور ایرانی عوام اپنی کامیابی کے لیے پُرعزم ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande