سرینگرمیں گاڑی کی زد میں آکر معمر شخص کی موت
سرینگر، 30 مارچ (ہ س): سرینگر کے پاریم پورہ علاقے میں پیر کو ایک بزرگ شخص کی گاڑی کی زد میں آکر موت ہو گئی۔ایک اہلکار نے بتایا کہ گاڑی سے ٹکرانے کے بعد اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس کی شناخ
سرینگرمیں گاڑی کی زد میں آکر معمر شخص کی موت


سرینگر، 30 مارچ (ہ س): سرینگر کے پاریم پورہ علاقے میں پیر کو ایک بزرگ شخص کی گاڑی کی زد میں آکر موت ہو گئی۔ایک اہلکار نے بتایا کہ گاڑی سے ٹکرانے کے بعد اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس کی شناخت نصراللہ جان(61) ولد محمد حسن ساکن حیدر پورہ ابراہیم کالونی کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande