مدھیہ پردیش میں موسم میں تبدیلی، 5 دن تک گرج چمک اور بارش کی وارننگ
- گوالیار-چمبل ڈویژن میں ژالہ باری کا امکان بھوپال، 30 مارچ (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں مارچ کے آخری دنوں میں موسم نے ایک بار پھر کروٹ لی ہے۔ ریاست میں ایک مضبوط موسمیاتی نظام فعال ہوگیا ہے اور اس کے اثرات اتوار کو محسوس ہونے لگے ہیں۔ گوالیار سمیت کئی
مدھیہ پردیش میں موسم میں تبدیلی، 5 دن تک گرج چمک اور بارش کی وارننگ


- گوالیار-چمبل ڈویژن میں ژالہ باری کا امکان

بھوپال، 30 مارچ (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں مارچ کے آخری دنوں میں موسم نے ایک بار پھر کروٹ لی ہے۔ ریاست میں ایک مضبوط موسمیاتی نظام فعال ہوگیا ہے اور اس کے اثرات اتوار کو محسوس ہونے لگے ہیں۔ گوالیار سمیت کئی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہا اور ہلکی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ،اس سسٹم کا اثر پیر سے شروع ہوگا اور اگلے چار سے پانچ روز تک برقرار رہے گا۔ اس دوران ریاست کے کئی حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ابر آلود موسم جاری رہے گا۔ گوالیار-چمبل ڈویژن کے بھنڈ اور دتیا اضلاع میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ژالہ باری متوقع ہے۔ دریں اثنا، بھوپال، جبل پور اور کئی دیگر اضلاع میں موسم خراب رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے آنے والی نمی کے ساتھ مغربی سمت سے آنے والی ہواوں کی رکاوٹ، سائکلونک سرکولیشن اور ایک ٹرف لائن فعال ہے۔ ان تمام عوامل کی وجہ سے ریاست میں موسم تیزی سے بدل رہا ہے۔ یہ سسٹم 30 مارچ کو فعال ہو جائے گا اور تقریباً پوری ریاست کا احاطہ کرے گا۔ گوالیار، چمبل، بھوپال، اندور، اجین، نرمدا پورم، جبل پور، ساگر، ریوا اور شہڈول ڈویژن کے بیشتر اضلاع میں موسم کی تبدیلیاں 2 اپریل تک برقرار رہیں گی۔

طوفان اور بارش سے دن کے درجہ حرارت میں کمی آئے گی جس سے گرمی سے راحت ملے گی۔ فی الحال، ریاست کے بیشتر شہروں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سیلسیس یا اس سے زیادہ ہے۔ اتوار کو منڈلا میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 39.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ نوگاو¿ں اور منڈلا میں 39 ڈگری سیلسیس، دتیا میں 38.4 ڈگری، نرمداپورم میں 38.3 ڈگری، کھرگون اور ستنا میں 38.2 ڈگری، کھنڈوا میں 38.1 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ سیونی، گنا اورامریا میں درجہ حرارت 38 ڈگری کے آس پاس رہا، جبکہ ٹیکم گڑھ، رتلام، دموہ، ملاجکھنڈ، ریوا، نرسنگھ پور، رائسین اور چھندواڑہ میں بھی درجہ حرارت 37 سے 38 ڈگری کے درمیان رہا۔ بڑے شہروں کی بات کریں تو جبل پور میں 37.5 ڈگری، بھوپال میں 36.6 ڈگری، اندور میں 35.8 ڈگری، گوالیار میں 38.2 ڈگری اور اجین میں 36.4 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اپریل اور مئی میں گرمی عروج پر ہوگی۔ اس مدت کے دوران گوالیار، چمبل، جبل پور، ریوا، شہڈول اور ساگر ڈویژن کے کئی اضلاع میں درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر سکتا ہے۔ بھوپال، اندور، اجین اور نرمداپورم ڈویڑن میں بھی شدید گرمی کی توقع ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande