اے ایم یو میں خاتون نوبل انعام یافتگان پرمبنی کتاب کی رونمائی
علی گڑھ, 30 مارچ (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے پروگرام ”ارلی گول سیٹنگ: ڈریم بگ انیشیئیٹیو“کے دوران شعبہ نباتیات، اے ایم یو کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ناصر اے انجم کی تصنیف ”دی نوبل ویمن: بایوگرافیکل ٹائم لائنز (2023–1901)“ کی رونما
ڈاکٹر ناصر اے انجم


علی گڑھ, 30 مارچ (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے پروگرام ”ارلی گول سیٹنگ: ڈریم بگ انیشیئیٹیو“کے دوران شعبہ نباتیات، اے ایم یو کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ناصر اے انجم کی تصنیف ”دی نوبل ویمن: بایوگرافیکل ٹائم لائنز (2023–1901)“ کی رونمائی عمل میں آئی۔ یہ کتاب دو جلدوں پر مشتمل ہے، جس میں طبیعیات، کیمسٹری، امن اور معاشیات جیسے شعبوں میں نوبل انعام حاصل کرنے والی 64 خواتین کی زندگیوں اور کارناموں کو بیان کیا گیا ہے۔ کیو مارک پبلیکیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے شائع ہونے والی اس کتاب میں ان خواتین کی جدوجہد اور کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا ہے جنہوں نے رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے عالمی سطح پر شناخت قائم کی۔

ڈاکٹر انجم ایک ممتاز محقق ہیں جن کے 130 سے زائد ریسرچ پیپرز شائع ہو چکے ہیں اور وہ 20 سے زائد کتابوں کے مصنف ہیں۔ انھیں پرتگال کی فاؤنڈیشن فار سائنس اینڈ ٹکنالوجی، کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ اور محکمہ بایوٹکنالوجی سمیت مختلف قومی و بین الاقوامی اداروں سے تحقیقی معاونت حاصل ہوئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande