
علی گڑھ, 30 مارچ (ہ س)۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ڈپٹی لائبریرین ڈاکٹر منور اقبال کو میدھا ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی (میوز)، علی گڑھ کی جانب سے ”عمدہ ترین لائبریری و انفارمیشن پروفیشنل ایوارڈ 2026“ سے نوازا گیا ہے۔
انھیں یہ ایوارڈ بین الاقوامی کانفرنس اِنٹیلی لِب 2026 کے دوران پیش کیا گیا، جس کا انعقاد شعبہ لائبریری و انفارمیشن سائنس، اے ایم یو نے کیا تھا۔
یہ اعزاز ڈاکٹر اقبال کی لائبریری خدمات، علمی سرگرمی، ڈیجیٹل وسائل کے بندوبست اور تحقیق پر مبنی علمی ماحول کے فروغ میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ دو دہائیوں سے زائد پیشہ ورانہ تجربے کے حامل ڈاکٹر اقبال نے لائبریری نظام کی جدید کاری، اوپن سورس ٹیکنالوجیز کے فروغ اور صارفین پر مرکوز خدمات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ