
بھاگلپور، 30 مارچ (ہ س)۔ ویجیلنس ڈپارٹمنٹ نے پیرکے روز بھاگلپور کے ایس ڈی ایم دفتر میں بدعنوانی کے خلاف ایک بڑا چھاپہ ماری کی۔ کلرک میانک کمار اور اسسٹنٹ پریم کمار 70,000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔
بتایا جاتا ہے کہ ناتھ نگر سپلائی آفس میں تعینات ابھیجیت کمار سے سروس تصدیق کے نام پر 70,000 روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ پریشان ہو کر انہوں نے ویجیلنس ڈیپارٹمنٹ میں شکایت درج کرائی، جس کے بعد پٹنہ کے ایک ڈی ایس پی کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم نے جال بچھا کر ایس ڈی ایم دفتر پر چھاپہ ماری کی اور رشوت کا تبادلہ ہوتے ہی دونوں ملزمین کو موقع پر ہی پکڑ لیا گیا۔
گرفتاری کے بعد دونوں کو مزید پوچھ گچھ اور قانونی کارروائی کے لیے پٹنہ لے جایا گیا۔ ویجیلنس ڈیپارٹمنٹ کی اس کارروائی سے انتظامی محکمے میں ہلچل مچ گئی ہے اور بدعنوانی کے خلاف سخت پیغام گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan