
پرولیا، 29 مارچ (ہ س)۔
ترنمول کانگریس کی سپریمو اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اتوار کو پرولیا کے مان بازار میں پارٹی امیدوار سندھیا رانی ٹوڈو کی حمایت میں مہم چلائی۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے الیکشن کمیشن کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا، الیکشن کمیشن نے میرے ساتھ کام کرنے والے تقریباً تمام اہلکاروں کا تبادلہ کر دیا ہے۔ بہت سے لوگ کام کے لیے سڑکوں پر گھوم رہے ہیں۔
انہوں نے کہا، پرولیا ضلع ایک خوبصورت ضلع ہے اور یہ بہت گرم ہے۔ پہلے یہاں کاشتکاری کے لیے کم زمین تھی، اور تالاب نہیں کھودے جاتے تھے۔ آہستہ آہستہ، ہم نے مٹی بنانے کے منصوبے لگائے ہیں اور ہزاروں ایکڑ اراضی کو افزودہ کیا ہے۔ فصلیں اگ رہی ہیں۔ ہم نے بہت سے تالاب کھودے ہیں، اور وہ بھر رہے ہیں۔ پھر بھی میں انتظامیہ سے پینے کے پانی کا مسئلہ حل کرنے کی درخواست کروں گی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا ”اس ضلع میں بہت کام ہوا ہے“۔ اس سے پہلے پرولیا میں لوگ شام کے بعد باہر نہیں نکل سکتے تھے کیونکہ جنگل محل میں خوف کا ماحول تھا۔ آج ہماری حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد جنگل محل میں امن لوٹ آیا ہے۔ ایک وقت تھا جب ہر سال 400 لوگ مر جاتے تھے۔ انہیں جنگل محل میں قتل کر دیا جاتا تھا۔ آج حالات بدل چکے ہیں۔
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا، جب میں نے پہلی بار جھاڑگرام کا دورہ کیا تو میں نے قبائلیوں کو مفت چاول فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایک دن، میں چپکے سے بیلپہاڑی گاو¿ں گئی، وہاں میں نے ایک دیگ میں کچھ کالا ابلتا ہوا دیکھا، میں نے پوچھا کہ کیا پک رہا ہے، کہنے لگے، 'ہمیں ہفتے میں دو دن کھانا ملتا ہے۔ باقی دن ہم کالی چیونٹیوں کو پکڑتے ہیں۔' تب ہی میں نے فیصلہ کیا کہ یہ سب نہیں چلے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ