اتراکھنڈ کے سابق بی جے پی ایم ایل اے سمیت چھ لیڈر کانگریس میں شامل
نئی دہلی، 28 مارچ (ہ س)۔ اتراکھنڈ بھارتیہ جنتا پارٹی کے دو سابق ایم ایل اے سمیت چھ لیڈروں نے ہفتہ کو کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ پارٹی میں شامل ہونے والوں میں راج کمار ٹھکرال (رودرپور سے دو بار ایم ایل اے)، نارائن پال (دو بار ایم ایل اے)، ب
اتراکھنڈ کے سابق بی جے پی ایم ایل اے سمیت چھ لیڈر کانگریس میں شامل


نئی دہلی، 28 مارچ (ہ س)۔ اتراکھنڈ بھارتیہ جنتا پارٹی کے دو سابق ایم ایل اے سمیت چھ لیڈروں نے ہفتہ کو کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ پارٹی میں شامل ہونے والوں میں راج کمار ٹھکرال (رودرپور سے دو بار ایم ایل اے)، نارائن پال (دو بار ایم ایل اے)، بھیم لال آریہ (گھنسالی سے سابق ایم ایل اے)، گورو گوئل (روڑکی کے سابق میئر)، انوج گپتا (مسوری کے سابق چیئرمین) اور لکھن سنگھ نیگی شامل ہیں۔

ان تمام لیڈروں کو یہاں کانگریس ہیڈکوارٹر میں سابق مرکزی وزیر اور کانگریس جنرل سکریٹری کماری سیلجا، آئی سی سی جنرل سکریٹری گوردیپ سنگھ سپل اور اتراکھنڈ کانگریس کے صدر گنیش گوڈیال نے پارٹی میں شامل کیا۔ سیلجا نے کہا کہ اتراکھنڈ میں بی جے پی حکومت سے عوام میں عدم اطمینان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں بدعنوانی کے بے شمار معاملات سامنے آئے ہیں، جن کا کانگریس لیڈر اور کارکنان وقتاً فوقتاً پردہ فاش کرتے رہے ہیں۔ حالیہ مظاہروں کو عوامی حمایت حاصل ہوئی ہے اور حکومت دباو¿ میں ہے۔ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی شبیہ کو بہتر بنانے کی کوشش کی گئی، لیکن اصل صورتحال اب عوام کے سامنے ہے۔ ریاست میں کانگریس پر اعتماد بڑھ رہا ہے، اور اس کے نتائج مستقبل میں نظر آئیں گے۔گنیش گوڈیال نے کہا کہ اتراکھنڈ کے لوگ امید کے ساتھ کانگریس پارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں، اور بڑی تعداد میں لوگ پارٹی میں شامل ہونے کے لیے بے تاب ہیں۔ انہوں نے نئے ممبران کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ سب نے تنظیم کو مضبوط کرنے کا عہد کیا ہے۔گوڈیال نے کہا کہ تمام کارکن کانگریس کے نظریہ کو آگے بڑھانے کے لیے کام کریں گے اور سال 2027 میں ریاست میں کانگریس کی حکومت بنانے کے ہدف کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande