انڈیا گیٹ پر سختی: غیر قانونی پارکنگ پر شکنجہ، ریڈ لائٹ جمپنگ پر کیمروں سے نظر
نئی دہلی، 28 مارچ (ہ س)۔ گرمیوں کے موسم میں بڑھتے ہوئے ہجوم کے مد نظردہلی ٹریفک پولیس نے انڈیا گیٹ اور کرتویہ پتھ علاقے میں ٹریفک نظام کو درست کرنے کے لیے سختی بڑھا دی ہے۔ غیر قانونی پارکنگ، غلط سمت میں گاڑی چلانے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر
پولیس کا لوگو


نئی دہلی، 28 مارچ (ہ س)۔

گرمیوں کے موسم میں بڑھتے ہوئے ہجوم کے مد نظردہلی ٹریفک پولیس نے انڈیا گیٹ اور کرتویہ پتھ علاقے میں ٹریفک نظام کو درست کرنے کے لیے سختی بڑھا دی ہے۔ غیر قانونی پارکنگ، غلط سمت میں گاڑی چلانے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مسلسل کارروائی کی جا رہی ہے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے ہفتہ کو جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق، مارچ 2026 میں انڈیا گیٹ کے آس پاس کل 2253 چالان کیے گئے۔ ان میں سب سے زیادہ 1720 چالان غیر قانونی پارکنگ کے ہیں۔ اس کے علاوہ 293 معاملات میں کیمرے کے ذریعے چالان جاری کیے گئے، جبکہ 60 چالان بغیر ہیلمٹ کے کاٹے گئے۔ وہیں 180 گاڑیوں کو موقع سے ٹو (Tow) کرکے ہٹایا گیا۔

پولیس کے ایک سینئر افسر کے مطابق ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اہم چوراہوں پر ’لال بتی وائلیشن ڈیٹیکشن کیمرے‘ لگائے جا رہے ہیں۔ متھرا روڈ-بھیروں مارگ، رنگ روڈ-بھیروں روڈ اور جن پتھ-ٹالسٹائے مارگ جیسے مصروف مقامات پر 10 کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں۔ یہ کیمرے ریڈ لائٹ جمپ کرنے والوں کا ازخود چالان کریں گے۔

کیمرے پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی ریکارڈنگ کے نظام کے تحت ٹریفک پولیس اہلکار موقع پر ہی موبائل فون کے ذریعے چالان نوٹس بھیج رہے ہیں۔ مارچ کے مہینے میں ہی 293 ایسے چالان جاری کیے گئے ہیں۔ قانون توڑنے والوں کو کورٹ کے ذریعے جرمانہ بھرنا ہوگا۔

وہیں ٹریفک پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف مقررہ پارکنگ مقامات کا ہی استعمال کریں۔ انڈیا گیٹ کے پاس پی1 اور پی 2 پارکنگ (مان سنگھ روڈ) کے علاوہ جن پتھ پر پی5 اور رفیع مارگ پر پی6 پارکنگ دستیاب ہیں۔ بسوں کے لیے پی 1 پارکنگ طے کی گئی ہے۔

پولیس نے صاف کر دیا ہے کہ سڑک کنارے یا فٹ پاتھ پر گاڑی کھڑی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔ لوگوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قوانین پر عمل کریں، تاکہ سب کے لیے ٹریفک کی روانی برقرار رہے۔ وہیں کسی بھی طرح کی مدد کے لیے لوگ 112 نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande