
رنگا ریڈی کے معین آباد میں جدید گوشالا کا وزیر اعلی کے ہاتھوں سنگ بنیادحیدرآباد، 28 مارچ (ہ س)۔ رنگا ریڈی ضلع کے معین آباد کے دیہات ینکاپلی میں ایک جدید گوشالہ کا وزیر اعلی اے ریونت ریڈی نے سنگ بنیاد رکھا جس کی ذ مہ داری حیدرآباد میٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایچ ایم ڈی اے) کو دی گئی۔ اس نے ہفتہ کو 157 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے اس کے تعمیری کام شروع کی۔ ایچ ایم ڈی اے نے کہا کہ گوشالہ کا مقصد جانوروں کی صحت، ماحولیاتی پائیداری، ثقافتی افزود گی اورعوامی مشغولیت کے لیے روایتی اقدار کو سائنسی معیارات کے ساتھ ملا کر ایک ما ڈ ل گوشالہ بنانا ہے۔ ایچ ایم ڈی اے نے ینکا پلی میں 99.14 ایکڑ سرکاری اراضی الاٹ کی ہے تاکہ کم از کم 1,000 گایوں کو پناہ دی جاسکے، اس کے ساتھ تمام ضروری سہولیات جیسے کہ ویٹرنری ہاسپٹل اور آئسولیشن وارڈس وغیرہ شامل ہیں۔ گوشالہ کی جھلکیوں میں 3 میگاواٹ صلاحیت کا سولار پلانٹ اور ایک بائیو گیس پلانٹ، 10 جدید گائے کے شیڈ (ہرایک میں 100 گائے)، نئے داخل ہونے والے مویشیوں کے لیے قرنطینہ کی سہولت،ایک ایمرجنسی کیئر یونٹ، او پی ڈی کے ساتھ ایک مکمل سہولیات سے لیس ویٹرنری ہاسپٹل، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ، اور گائو پوجا اور ثقافتی سرگرمیوں کے لیے مندر کمپلیکس شامل ہیں۔ ایچایمڈیاے نے مزید کہا کہ مکمل ہونے پراس کی دیکھ بھال کے لیے محکمہ حیوانات کے حوالے کر دیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق