
نئی دہلی، 28 مارچ (ہ س)۔ راجدھانی میں اتوار کو منعقد ہونے والی ہاف میراتھن کی وجہ سے صبح 5 بجے سے 10 بجے تک انڈیا گیٹ اور کرتویہ پتھ کے ارد گرد بڑی ٹریفک تبدیلیاں کی جائیں گی۔ دہلی ٹریفک پولیس نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ ان راستوں سے گریز کریں اور اپنے سفر کی پہلے سے منصوبہ بندی کریں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق، میراتھن میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم سے شروع ہوگی اور سی -ہیکساگون، ذاکر حسین مارگ، کرتویہ پاتھ، مان سنگھ روڈ، جن پتھ اور اشوکا روڈ سے ہوتی ہوئی نیشنل اسٹیڈیم پر اختتام پذیر ہوگی۔ اس دوران کئی بڑی سڑکوں پر ٹریفک جزوی طور پر محدود رہے گی۔
ان سڑکوں پر کوئی پارکنگ نہیں ہوگی
ایڈوائزری کے مطابق انڈیا گیٹ، مان سنگھ روڈ، جن پتھ، کرتویہ پتھ، اشوکا روڈ اور اکبر روڈ کے آس پاس کے علاقوں میں کہیں بھی پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے پر گاڑیوں کو ٹو کرکے بھیروں مارگ پرواقع ٹریفک پٹ میں کھڑا کیا جائے گا اور جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
ان راستوں سے بچنے کی صلاح
ٹریفک پولیس نے اکبر روڈ، اشوکاروڈ، سی ہیکساگون، شاہجہاں روڈ، ڈاکٹر ذاکر حسین مارگ، پرانہ قلعہ روڈ، شیر شاہ روڈ اور پنڈارا روڈ سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ان راستوں پر صبح کے وقت شدید ٹریفک جام رہنے کے امکانات ہیں۔
سفر کرنے سے پہلے منصوبہ بندی کریں
آئی ایس بی ٹی، ریلوے اسٹیشن یا ہوائی اڈے کا سفر کرنے والے مسافروں کو صلاح دی گئی ہے کہ جلد گھرسے نکلیں۔ وہ عوامی نقل و حمل کا بھی زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ کسی بھی معلومات یا مدد کے لیے لوگ ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 1095 یا 011-25844444 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ اپ ڈیٹس دہلی ٹریفک پولیس کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی دستیاب ہوں گی۔
ٹریفک پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، قوانین پر عمل کریں اور ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کی ہدایات پر عمل کریں، تاکہ ٹریفک رواں دواں رہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد