شاطر چور گرفتار، 40.250 کلو ہندوستانی سکے برآمد
نئی دہلی، 28 مارچ (ہ س)۔ شاہدرہ ضلع کی اے اے ٹی ایس ٹیم نے علاقے میں سرگرم ایک شاطرچور اور گاڑی چور کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے ایک مسروقہ اسکوٹی، بڑی مقدار میں آرٹیفشیل جیولری اور تقریباً 40.250 کلو گرام ہندوستانی سکے برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس ن
SHAHDARA-DISTT-ARTIFICIAL-JEWE


نئی دہلی، 28 مارچ (ہ س)۔ شاہدرہ ضلع کی اے اے ٹی ایس ٹیم نے علاقے میں سرگرم ایک شاطرچور اور گاڑی چور کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے ایک مسروقہ اسکوٹی، بڑی مقدار میں آرٹیفشیل جیولری اور تقریباً 40.250 کلو گرام ہندوستانی سکے برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس نے اس کارروائی کے ذریعے چوری اور گاڑی چوری کی دو وارداتوں کو حل کیا ہے۔

شاہدرہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس راجندر پرساد مینا نے ہفتہ کے روز بتایا کہ شاہدرہ کے علاقے میں دو پہیہ گاڑیوں کی چوری کے حالیہ واقعات کے پیش نظر اے اے ٹی ایس ٹیم کو متحرک کیا گیا ہے۔ ٹیم نے کرائم سین کا معائنہ کیا، سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کیا اور مقامی انٹیلی جنس معلومات جمع کیں۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے مطابق، 26 مارچ کو موصول ہونے والی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر، ٹیم نے نیو سیما پوری میں دہلی روڈ پر ایم سی ڈی پارکنگ لاٹ کے قریب جال بچھا کر نیو سیما پوری کے رہنے والے عمران عرف عرفان عرف غزنی (28) کو گرفتار کیا۔ اس کے قبضے سے ایک چوری شدہ اسکوٹی اور ایک ٹرالی بیگ جس میں آرٹیفشیل جیولری اور 40.250 کلوگرام ہندوستانی سکے برآمد ہوئے ہیں۔

جانچ میں پتہ چلا کہ برآمد شدہ اسکوٹی مدھو وہار تھانہ علاقہ سے چوری کی گئی تھی۔ دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ گھروں میں چوری اور گاڑی چوری کی متعدد وارداتیں کر چکا ہے۔ برآمد کئے گئے زیورات اور سکے بھی مدھو وہار علاقہ کے ایک گھر سے چرائے گئے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزم اسکریپ ڈیلر کا کام کرتا ہے اور منشیات کا عادی ہے۔ وہ اس سے قبل چوری کی تین وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande