
زرعی وزیر دتاتریہ بھرنے کا یوٹرن، کھرات معاملے پر لاعلمی کا دعویٰ
ممبئی، 28 مارچ (ہ س)۔ ناسک کے خود ساختہ بابا اشوک کھرات معاملے میں مہاراشٹر کے زرعی وزیر دتاتریہ بھرنے نے اپنا مؤقف بدلتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس کیس کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں تھیں۔ 28 مارچ کو پونے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھرنے نے کہا کہ جب انہوں نے ابتدائی ردعمل دیا تھا تو انہیں معاملے کی مکمل معلومات نہیں تھیں، تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ کھرات ایک فرضی اور دھوکہ باز بابا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے تاکہ انہیں سبق مل سکے اور واضح کیا کہ وہ کسی بھی قسم کی دھوکہ دہی کی حمایت نہیں کرتے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھرنے نے سابق ریاستی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن روپالی چاکنکر کی بھرپور حمایت کی تھی، تاہم اب ان کے بیان میں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔
دریں اثناء وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے اس معاملے کی تحقیقات کے احکامات دے دیے ہیں، جس پر بھرنے نے کہا کہ جو بھی قصوروار پایا جائے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے