
سشما اندھارے کا الزام، گرفتاری کے خدشے کے باعث چاکنکر کا استعفیٰممبئی، 28 مارچ (ہ س)۔ شیو سینا (یو بی ٹی) کی نائب لیڈر سشما اندھارے نے سابق ریاستی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن روپالی چاکنکر کے استعفیٰ پر سنجیدہ شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے یہ قدم ممکنہ گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر اٹھایا گیا ہو۔ 28 مارچ کو دیے گئے بیان میں اندھارے نے واضح کیا کہ چاکنکر کا استعفیٰ اپوزیشن کے دباؤ کا نتیجہ نہیں بلکہ پارٹی کے اندرونی فیصلے کا حصہ معلوم ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر چاکنکر کو عہدے پر رہتے ہوئے گرفتار کیا جاتا تو اس سے پارٹی کی شبیہ متاثر ہو سکتی تھی، اسی لیے انہیں پہلے ہی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہوگا۔ اندھارے نے مزید کہا کہ جاری تحقیقات کے دوران گرفتاری کے امکانات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، اس لیے اس پہلو پر بھی غور ضروری ہے۔
اشوک کھرات معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کئی سوالات بھی اٹھائے۔ ان کے مطابق چاکنکر نے خود اعتراف کیا تھا کہ وہ گزشتہ 12 سے 13 برسوں سے جانتی ہیں، لہٰذا اس بات کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے کہ اسے اسلحہ لائسنس کس نے دیا اور اس کے ٹرسٹ کو فنڈنگ کہاں سے ملی۔ انہوں نے سابق وزیر دیپک کیسرکر اور ان سے جڑے افراد کے کردار کی بھی جانچ کا مطالبہ کیا۔
ہندوستھان سماچار--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے