کولکاتا میں آندھی- بارش سے معمولات زندگی درہم برہم، کئی اضلاع میں الرٹ
کولکاتا، 28 مارچ (ہ س)۔ کولکاتا اور آس پاس کے علاقوں میں جمعہ کی رات کو تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی۔ تیز ہواو¿ں کے باعث سڑکوں پر درخت اکھڑ گئے اور بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں خلل پڑا۔ حکام نے کولکاتا سمیت جنوبی بنگال کے کئی اضلاع میں آدھی ر
Kolkata-Storm-Rain-Alert


کولکاتا، 28 مارچ (ہ س)۔ کولکاتا اور آس پاس کے علاقوں میں جمعہ کی رات کو تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی۔ تیز ہواو¿ں کے باعث سڑکوں پر درخت اکھڑ گئے اور بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں خلل پڑا۔ حکام نے کولکاتا سمیت جنوبی بنگال کے کئی اضلاع میں آدھی رات کے فوراً بعد ریڈ الرٹ جاری کر دیا۔

خراب موسم کا فضائی ٹریفک پر بھی اثر پڑا۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا طیارہ وقت پر کولکاتا ایئرپورٹ پر نہیں اتر سکا۔ ہوائی جہاز نے تقریباً 55 منٹ تک چکر لگایا اور آخر کار 1 بجکر 20 منٹ پر کولکاتہ میں بحفاظت لینڈ کیا۔

ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے علی پور دفتر سے موصولہ اطلاع کے مطابق، ہفتہ کو شہر میں کال بیساکھی جیسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ بجلی چمکنے کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

ہاوڑہ، ہوگلی، شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ اور نادیہ کے اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ان اضلاع میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ شمالی 24 پرگنہ، نادیہ اور ہگلی کے کچھ علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

جنوبی بنگال کے دیگر اضلاع میں بھی ہفتہ کو بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا کی رفتار کے ساتھ ان علاقوں کے لیے ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، مغربی بنگال اور پڑوسی ملک بنگلہ دیش پر ایک سائیکلون بنا ہوا ہے، جس کی سطح سمندر سے تقریباً 0.9 کلومیٹر اونچائی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ، ایک ٹرف لائن شمال مغربی بہار سے منی پور تک پھیلی ہوئی ہے۔ یہ مغربی بنگال سے نمی کی بڑی آمد کا باعث بن رہی ہے، جس سے بارش کے لیے سازگار حالات پیدا ہو رہے ہیں۔

کولکاتا کا ہفتہ کی صبح کم سے کم درجہ حرارت 20.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے 4.4 ڈگری کم ہے، جبکہ جمعہ کے زیادہ سے زیادہ 34.7 ڈگری سیلسیس تھا۔ محکمہ موسمیات نے شمالی اڈیشہ اور مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں میں ماہی گیروں کو ہفتہ تک سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande