کھیلو انڈیا ٹرائبل گیمز 2026: جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والے بابولال ہیمبرم مالی چیلنجوںکے باوجود ویٹ لفٹنگ میں اپنی پہچان بنا رہے ہیں
رائے پور، 28 مارچ (ہ س)۔ محدود وسائل اور مالی مجبوریوں کے باوجود جھارکھنڈ کے نوجوان ویٹ لفٹر بابولال ہیمبرم اپنی جدوجہد اور محنت سے قومی سطح پر اپنیپہچان بنا رہے ہیں۔ رام گڑھ ضلع کے کیریباندہ گاو¿ں سے تعلق رکھنے والا، بابولال اپنے خوابوں کی تعبیر
KHELO-INDIA-TRIBAL-GAMES-2026-WEIGHTLIFTING


رائے پور، 28 مارچ (ہ س)۔ محدود وسائل اور مالی مجبوریوں کے باوجود جھارکھنڈ کے نوجوان ویٹ لفٹر بابولال ہیمبرم اپنی جدوجہد اور محنت سے قومی سطح پر اپنیپہچان بنا رہے ہیں۔ رام گڑھ ضلع کے کیریباندہ گاو¿ں سے تعلق رکھنے والا، بابولال اپنے خوابوں کی تعبیر کی طرف ایک ایک تمغے کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

کوچ گورویندر سنگھ کے مشورہ پر ویٹ لفٹنگ کو اپنانے والے بابولال کا ابتدائی مرحلہ مشکلات بھرا رہا ۔ وسائل کی کمی کی وجہ سے، انہوں نے تعمیراتی مقامات پر بانس اور لوہے کی سلاخوں سے تربیت لینا شروع کی۔ بعد میں، انہوں نے جھارکھنڈ اسٹیٹ اسپورٹس پروموشن سوسائٹی کے تربیتی مرکز میں داخلہ لیا، جہاں وہ روزانہ تقریباً 60 کلومیٹر کا سفر کرتے ہوئے تربیت حاصل کرتے رہے۔

19 سالہ بابولال نے بتایا کہ ان کے خاندان کی مالی حالت خراب تھی۔ ان کی ماں ایک مقامی اسکول میں باورچی کے طور پر کام کرتی ہیں ، جب کہ اس کے والد چھوٹے -موٹے کام کرتے ہیں ۔ ان حالات کے باوجود انہوں نے ہار نہیں مانی اور کھیل کے لئے اپنی لگن کو برقرار رکھا۔

بابولال ہیمبرم نے 2024 میں چنئی میں منعقدہ کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2024 میں 49 کلوگرام کے زمرے میں سونے کا تمغہ جیت کر اپنی صلاحیت کا ثبوت دیا۔ وہ آئی ڈبلیو ایف ورلڈ یوتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ اور ایشین جونیئر اور یوتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں بھی تمغے جیت چکے ہیں۔

بابولال فی الحال کھیلو انڈیا ٹرائبل گیمز 2026 میں مردوں کے 60 کلوگرام زمرے میں چاندی کا تمغہ جیتنے کے بعد خبروں میں ہیں۔ یہ کامیابی ان کے اعتماد میں مزید اضافہ ثابت ہوئی ہے۔

وہ اس وقت پٹیالہ میں قومی تربیتی کیمپ کا حصہ ہیں اور سینئر سطح پر ہندوستان کی نمائندگی کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ بابولال کا مقصد کامن ویلتھ گیمز، ایشین گیمز اور ورلڈ چمپئن شپ جیسے بڑے مراحل میں ملک کا نام روشن کرنا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande