
نوجوان نے مذاق میں پھانسی کا پھندہ گلے میں ڈال کر ویڈیو بنائی، پولیس نے حراست میں لیا
علی گڑھ، 28 مارچ (ہ س)۔ علی گڑھ کے گنگیری علاقے کے گاؤں ہدرامئی کے رہائشی دنیش ولد منالال نے مذاق میں درخت پر رسی کا پھندہ بنا کر اسے اپنے گلے میں ڈال کر ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر شیئر کر دی، جس کے بعد پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔
مقامی لوگوں کے مطابق، دنیش نوئیڈا کی ایک کمپنی میں کام کرتا ہے اور تین دن قبل گاؤں آیا تھا۔ 27 مارچ کو وہ اپنے دوستوں کے ساتھ باغ میں گھومنے گیا، جہاں اس نے مذاق میں یہ ویڈیو بنائی۔ اگلے دن یعنی 28 مارچ کو یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس نے دنیش کو حراست میں لے لیا۔ پوچھ گچھ کے دوران دنیش نے بتایا کہ یہ سب صرف مذاق میں کیا تھا۔ انسپکٹر سرِیتا دویدی نے کہا کہ نوجوان نے وعدہ کیا ہے کہ مستقبل میں ایسی کوئی غلطی نہیں کرے گا، جس کے بعد اسے والدین کے سپرد کر دیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ