ڈوڈہ پولیس نے موٹر سائیکل چوری کے معاملے کو چھ گھنٹوں کے اندر حل کیا
ڈوڈہ پولیس نے موٹر سائیکل چوری کے معاملے کو چھ گھنٹوں کے اندر حل کیا جموں، 28 مارچ (ہ س)۔ ڈوڈہ پولیس نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کے ایک معاملے کو محض چھ گھنٹوں کے اندر حل کر لیا اور ملزم کو گرفتار کر کے مسروقہ گاڑی بھی برآ
Bike


ڈوڈہ پولیس نے موٹر سائیکل چوری کے معاملے کو چھ گھنٹوں کے اندر حل کیا

جموں، 28 مارچ (ہ س)۔ ڈوڈہ پولیس نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کے ایک معاملے کو محض چھ گھنٹوں کے اندر حل کر لیا اور ملزم کو گرفتار کر کے مسروقہ گاڑی بھی برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح محمد اشرف سکنہ ڈوڈہ نے پولیس اسٹیشن ڈوڈہ میں ایک تحریری شکایت درج کروائی، جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی رائل انفیلڈ موٹر سائیکل کو 27 مارچ کی شام موچھان مدرسہ، ڈوڈہ سے چوری کر لیا گیا ہے۔

شکایت موصول ہوتے ہی پولیس اسٹیشن ڈوڈہ میں ایف آئی آر نمبر 69/2026 زیر دفعہ 303(2) بی این ایس کے تحت درج کی گئی۔ ایس ایس پی ڈوڈہ سندیپ مہتا کی ہدایت پر ایس ایچ او پولیس اسٹیشن ڈوڈہ کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔تحقیقات کے دوران پولیس ٹیم نے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے محض 6 گھنٹوں کے اندر مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت طیب اللہ ولد محمد قاسم سکنہ دھندل، کاستی گڑھ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ڈوڈہ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ہوشیار رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر نزدیکی پولیس اسٹیشن کو دیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande