
شوپیاں میں بے ہوشی کی حالت میں سی آر پی ایف اہلکار کی موت
سرینگر، 28 مارچ (ہ س)۔ ایک سی آر پی ایف اہلکار ہفتہ کے روز شوپیاں ضلع میں بے ہوش پائے جانے کے بعد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ حکام نے بتایا اہلکار کی شناخت گیان چند عرف اشوک کمار کے طور پر کی گئی ہے، جو آرازی سانبہ، جموں کا رہنے والا ہے۔ وہ شوپیاں میں سی آر پی ایف ہیڈکوارٹر میں تعینات تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اہلکار بے ہوش ہو گیا اور اسے فوری طور پر علاج کے لیے ضلع اسپتال شوپیاں منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ دفعات کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir