
پونے ممبئی ، 28 مارچ (ہ س)۔ مہاراشٹر کے پونے میں پولیس نے ایک خاتون کے ساتھ زیادتی کے الزام میں فرار مبینہ بابا رشی کیش ویدیہ کو گرفتار کر لیا ہے اور اسے مزید تفتیش کے لیے ہڑپسر پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق 28 مارچ کو پمپری علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا گیا، جس پر الزام ہے کہ اس نے خاتون کو مذہبی عقیدے کا دھوکہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔تحقیقات سے وابستہ افسران کے مطابق ملزم نے خاتون کو یہ یقین دلایا کہ وہ مہادیو کا اوتار ہے اور خاتون اس کی پاروتی ہے، جس کے بعد اس نے پونے کے ایک ہوٹل میں اس کے ساتھ زیادتی کی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اس دوران خاتون کی نازیبا ویڈیو بھی بنائی اور بعد میں اسے واسئی بلا کر دوبارہ زیادتی کی، جس سے تنگ آ کر متاثرہ خاتون نے مانکپور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔بعد ازاں یہ کیس پونے کے ہڑپسر پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا، جہاں اب ملزم سے تفصیلی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کو عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / جاوید این اے