مصروف اوقات میں ایم ایم ٹی ایس کی مسافت میں اضافہ کیلئے وزیراعلی کی تجویز
مصروف اوقات میں ایم ایم ٹی ایس کی مسافت میں اضافہ کیلئے وزیراعلی کی تجویزحیدرآباد، 28 مارچ (ہ س)۔ وزیراعلی ریونت ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ایم ایم ٹی ایس کی خدمات کو توسیع دینے کے اقدامات کریں تاکہ مصروف دفتری اوقات کے دوران ایم ایم ٹی ایس ٹ
مصروف اوقات میں ایم ایم ٹی ایس کی مسافت میں اضافہ کیلئے وزیراعلی کی تجویز


مصروف اوقات میں ایم ایم ٹی ایس کی مسافت میں اضافہ کیلئے وزیراعلی کی تجویزحیدرآباد، 28 مارچ (ہ س)۔ وزیراعلی ریونت ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ایم ایم ٹی ایس کی خدمات کو توسیع دینے کے اقدامات کریں تاکہ مصروف دفتری اوقات کے دوران ایم ایم ٹی ایس ٹرین زائد مسافت طئے کرتے ہوئے مسافرین کی بہتر انداز میں خدمت کرے۔ وزیراعلی نے ایم ایم ٹی ایس خدمات پر اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا جس میں کہا گیا کہ ایم ایم ٹی ایس خدمات کو وقت کی پابندی کے ساتھ چلایا جائے اور دفتری مصروف اوقات میں مسافت میں توسیع کی جائے۔ وزیراعلی نے کہا کہ کور اربن ریجن علاقہ میں ایم ایم ٹی ایس خدمات کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ حیدرآباد میں ٹرانسپورٹ خدمات کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔ وزیراعلی نے حالیہ عرصہ میں مسافرین کی تعداد میں کمی کی وجوہات کے بارے میں دریافت کیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ایم ایم ٹی ایس اسٹیشنوں تک آر ٹی سی بسوں کی عدم رسائی کے نتیجہ میں مسافرین کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ ریونت ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ایم ایم ٹی ایس اسٹیشنوں کو منی آر ٹی سی بسوں سے مربوط کیا جائے تاکہ عوام کو ایم ایم ٹی ایس اسٹیشن اور پھراپنے مقام تک پہنچنے میں سہولت ہو۔وزیراعلی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ تمام ایم ایم ٹی ایس اسٹیشنوں پر مسافرین کیلئے بہتر بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیراعلی نے کہا کہ بہتر سہولتوں کی فراہمی کے ذریعہ ہی عوام کو ایم ایم ٹی ایس میں سفر کی کامیاب ترغیب دی جاسکتی ہے۔ وزیراعلی نے ایم ایم ٹی ایس حکام کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے طور پر اقدامات کرتے ہوئے آمدنی میں اضافہ کو یقینی بنائیں ۔ وزیراعلی نے ایم ایم ٹی ایس کی مسافت میں توسیع اور دیگر خدمات کو بہتر بنانے کے مسئلہ پر سروے کرتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande