نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ علی گڑھ اور اطراف کے اضلاع کے لیے ترقی کا نیا ماڈل
علی گڑھ، 28 مارچ (ہ س)۔ نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ علی گڑھ دھنی پور ایئرپورٹ اور ٹپل لاجسٹک پارک مل کر ایک مضبوط “انٹیگریٹڈ لاجسٹک ٹرائی اینگل” تشکیل دے رہے ہیں، جو مغربی اتر پردیش کی معیشت کو نئی رفتار دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ علی گڑھ کے ضلع
سنجیو رنجن


علی گڑھ، 28 مارچ (ہ س)۔

نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ علی گڑھ دھنی پور ایئرپورٹ اور ٹپل لاجسٹک پارک مل کر ایک مضبوط “انٹیگریٹڈ لاجسٹک ٹرائی اینگل” تشکیل دے رہے ہیں، جو مغربی اتر پردیش کی معیشت کو نئی رفتار دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ علی گڑھ کے ضلع مجسٹریٹ سنجیو رنجن نے کہا ہے کہ جیور ایئرپورٹ کے شروع ہونے سے علی گڑھ کے لیے ترقی کے نئے دروازے کھل رہے ہیں۔ دھنی پور ایئرپورٹ کو کارگو ہب کے طور پر ترقی دے کر اور ٹپل لاجسٹک پارک کے ذریعے مقامی صنعتوں، خاص طور پر ایم ایس ایم ای اور زرعی مصنوعات کو قومی اوربین الاقوامی منڈیوں سے جوڑا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا بلکہ روزگار کے وسیع مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ انتظامیہ کی کوشش ہے کہ علی گڑھ کو ایک مضبوط لاجسٹک اور صنعتی مرکز کے طور پر قائم کیا جائے۔

اس ماڈل کے تحت جیورایئرپورٹ بین الاقوامی کارگواورمسافر خدمات کا مرکزی مرکز ہوگا، جبکہ دھنی پورایئرپورٹ علاقائی سطح پر کارگو کلیکشن اور ڈسپیچ ہب کے طور پر کام کرے گا۔ اسی کے ساتھ ٹپل لاجسٹک پارک ذخیرہ، پروسیسنگ اور تقسیم کا اہم مرکز بنے گا۔ یہ لاجسٹک ٹرائی اینگل نہ صرف علی گڑھ بلکہ قریبی اضلاع جیسے ہاتھرس، کاس گنج، ایٹا، بلند شہر اور متھرا کے صنعتی اور زرعی مصنوعات کو نئی شناخت دینے میں مددگار ثابت ہوگا، جس سے مقامی معیشت کو بڑا فروغ ملے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande