رانی پٹی نہر کنارے سے 482 بوتل نیپالی شراب کے ساتھ بائک ضبط، اسمگلر فرار
رانی پٹی نہر کنارے سے 482 بوتل نیپالی شراب کے ساتھ بائک ضبط، اسمگلر فرارسپول، 28 مارچ (ہ س)۔ ضلع کے للت گرام تھانہ کی پولیس نے شراب کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں نیپالی شراب ضبط کی ہے۔ گزشتہ جمعہ کی صبح تقریباً 10 بجے پولیس نے
رانی پٹی نہر کنارے سے482بوتل نیپالی شراب کے ساتھ بائک ضبط، اسمگلر فرار


رانی پٹی نہر کنارے سے 482 بوتل نیپالی شراب کے ساتھ بائک ضبط، اسمگلر فرارسپول، 28 مارچ (ہ س)۔ ضلع کے للت گرام تھانہ کی پولیس نے شراب کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں نیپالی شراب ضبط کی ہے۔ گزشتہ جمعہ کی صبح تقریباً 10 بجے پولیس نے تھانہ علاقے واقع رانی پٹی ٹینگری نہر کے قریب چھاپہ ماری کر کے 482 بوتل کل 114 لیٹر نیپالی دل والے سوفی شراب کے ساتھ ایک بغیر نمبر والے بائک کو ضبط کی ہے۔

حالانکہ پولیس کی کارروائی کا علم ہونے پرا سمگلر اپنی شراب کی کھیپ چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ معلومات کے مطابق للت گرام پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ رانی پٹی ٹینگری نہر کے کنارے سے شراب کی ایک کھیپ لے جائی جا رہی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کو دیکھ کر اسمگلر موٹر سائیکل اور شراب کی کھیپ چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے نیپالی دل والے سوفی شراب کی 482 بوتلیں برآمد کرکے موٹر سائیکل کو ضبط کرلیا۔

اس سلسلے میں تھانہ انچارج انجلی کماری نے بتایا کہ ضبط شدہ شراب اور موٹر سائیکل کو تھانے لایا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ مفرور اسمگلر کی شناخت اور گرفتاری کے لیے چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں شراب کی اسمگلنگ کے خلاف مسلسل مہم چلائی جارہی ہے اور ایسے معاملات میں سخت کارروائی کی جائے گی۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande