اے ایم یو میں عالمی یومِ تپ دق آگہی پروگرام منعقد کیا گیا
علی گڑھ, 27 مارچ (ہ س)۔ فیکلٹی آف یونانی میڈیسن، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ معالجات نے عالمی یومِ تپ دق کے موقع پر ایک بیداری پروگرام منعقد کیا۔ ”ہاں! ہم ٹی بی کا خاتمہ کر سکتے ہیں: عزم کریں، سرمایہ کاری کریں، عملدرآمد کریں“ کے
ٹی بی پوبرام


علی گڑھ, 27 مارچ (ہ س)۔

فیکلٹی آف یونانی میڈیسن، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ معالجات نے عالمی یومِ تپ دق کے موقع پر ایک بیداری پروگرام منعقد کیا۔ ”ہاں! ہم ٹی بی کا خاتمہ کر سکتے ہیں: عزم کریں، سرمایہ کاری کریں، عملدرآمد کریں“ کے موضوع کے تحت منعقدہ اس پروگرام میں اجتماعی اقدامات، بہتر طبی ڈھانچے اور مؤثر خدمات کی فراہمی کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا تاکہ ٹی بی کے خاتمے کو ممکن بنایا جا سکے۔

پروگرام میں اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر جمال عظمت نے ایک لیکچر دیا جس میں انھوں نے ٹی بی کے علاج و انتظام میں درپیش چیلنجوں پر روشنی ڈالی، جن میں تشخیص میں تاخیر، جدید تشخیصی سہولیات تک محدود رسائی، سماجی بدنامی اور کم آگہی جیسے امور کا انھوں نے ذکر کیا۔ انہوں نے ابتدائی تشخیص، مضبوط طبی نظام اور عوامی بیداری کو فروغ دینے پر زور دیا، نیز بہتر مریض نگہداشت کے لیے روایتی اور جدید طبی طریقوں کے امتزاج کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ پروگرام میں فیکلٹی ممبران اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ نے شرکت کی۔

شعبہ کے چیئرمین پروفیسر بدرالدجیٰ خان نے لیکچر اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عظمت کو سند اعزازی پیش کی گئی۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande