
سرینگر، 27 مارچ (ہ س) ،سرینگر کے صورہ علاقے میں جمعہ کو ایک 18 سالہ پھل فروش کو ایک دوسرے شخص نے چاقو کے وار سے زخمی کر دیا۔ پولیس لے ایک اہلکار نے بتایا کہ صورہ میں جناب صاحب کے قریب تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرنے کے بعد نوجوان زخمی ہوا۔ اسے فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس کی شناخت مشتاق احمد ڈار ولد غلام رسول ڈار (18) ساکن چنار کالونی، بمنہ کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے جب کہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir