نوئیڈا کے وشال میگا مارٹ میں آتشزدگی
نوئیڈا کے وشال میگا مارٹ میں آتشزدگی نوئیڈا، 27 مارچ (ہ س)۔ تھانہ سیکٹر 49 علاقے کے تحت سیکٹر 76 میٹرو اسٹیشن کے پاس واقع وشال میگا مارٹ میں جمعہ کی علی الصبح 4.30 بجے کے قریب نامعلوم وجہ سے آگ لگ گئی۔ اطلاع پر فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیوں نے موقع پ
سی ایف او نوئیڈا


نوئیڈا کے وشال میگا مارٹ میں آتشزدگی

نوئیڈا، 27 مارچ (ہ س)۔ تھانہ سیکٹر 49 علاقے کے تحت سیکٹر 76 میٹرو اسٹیشن کے پاس واقع وشال میگا مارٹ میں جمعہ کی علی الصبح 4.30 بجے کے قریب نامعلوم وجہ سے آگ لگ گئی۔ اطلاع پر فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر تقریباً 3 گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

چیف فائر آفیسر پردیپ کمار چوبے نے بتایا کہ جمعہ کی صبح 4.30 بجے کے قریب فائر بریگیڈ کو اطلاع ملی کہ سیکٹر 76 میٹرو اسٹیشن کے پاس واقع وشال میگا مارٹ کے شوروم میں آگ لگ گئی ہے۔ آگ گراونڈ فلور سے دوسری منزل تک پھیل گئی۔ واقعے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیاں موقع پر پہنچیں۔ تقریباً 3 گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے کے وقت مال بند تھا۔ وہاں پر سیکورٹی گارڈز تعینات تھے، جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ مال بالکل میٹرو اسٹیشن سے متصل ہے اور وہاں سے نوئیڈا ایکسپریس وے کو جوڑنے والی اہم شاہراہ گزرتی ہے۔ کافی دیر تک گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو وہاں سے گزرنے میں پریشانی ہوئی۔

چیف فائر آفیسر نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ اور اس سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande