
رانچی، 26 مارچ (ہ س)۔ ریاست کے نو اضلاع میں 27 مارچ کوگرج چمک کے ساتھ بارش ، آسمانی بجلی گرنے اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس سلسلے میں اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے 28، 29، 30 اور 31 مارچ کو ریاست کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ کی جانب سے ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سرائیکیلا میں 36.7 ڈگری سیلسیس اور گملا میں سب سے کم درجہ حرارت 15.3 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔جمعرات کو رانچی اور آس پاس کے علاقوں میں صبح سے موسم صاف رہا، جب کہ دوپہر کی دھوپ چلچلاتی رہی۔
دریں اثنا، جمعرات کو رانچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.4 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 19.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ جمشید پور میں زیادہ سے زیادہ 35.8 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 23.2 ڈگری سیلسیس، ڈالٹن گنج میں زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 17.8 ڈگری سیلسیس، بوکارو میں زیادہ سے زیادہ 35.5 ڈگری سیلسیس اورکم سے کم 18.6 ڈگری سیلسیس جبکہ چائباسا میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 22.6 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد