
حیدرآباد ، 24 مارچ (ہ س) ۔ حیدرآباد میں ایک46 سالہ شخص کو جواپنے آپ کو ڈینٹسٹ ظاہر کرتا تھا اور یہاں گزشتہ 14 سال سے غیر قانونی کلینک چلا رہا تھا،کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی اور کہا کہ ملزم نے صرف انٹر میڈیٹ تک تعلیم حاصل کی تھی اور معائنہ کے دوران بی ڈی ایس کی ڈگری کے بغیر ڈینٹل کلینک چلاتا ہوا پایا گیا۔
ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ باوثوق اطلاع ملنے پر یہ قدیم نریڈ میٹ علاقہ میں متعلقہ محکمہ سے اجازت حاصل کئے بغیر ایک کلینک چلایا جارہا ہے،24مارچ کو معائنہ کیا گیا تفتیش کے بعد یہ معاملہ حقیقت پرمبنی پایا گیا، جس پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرکے قانون کے حوالے کردیاگیا۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق